حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 21 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 21

حقائق الفرقان ۲۱ سُورَةُ مَرْيَمَ حدیث قدسی میں فرماتا ہے کہ اے ابنِ آدم ۔ اگر تو میری طرف چل کر آئے۔ تو میں دوڑ کر آؤں ۔ میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ کوئی مخلص دنیا میں بھی ایسی مشکلات میں پڑا ہو جن کا انجام اس کے حق میں برا ہو۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل ، ۵ مئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۴) في الكتب مولی ۔ وہ شہر سے بھاگے مگر خدا نے اس ناامیدی میں رسول بنادیا۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۶۶) ۵۳ - وَنَادَيْنَهُ مِنْ جَانِبِ الطُّورِ الْأَيْمَنِ وَ قَرَّبْنَهُ نَجِيًّا - ترجمہ ۔ اور ہم نے اس کو آواز دی سیدھی طرف سے کوہ طور کے اور اُس کو ہم نے پاس بلالیا راز کہنے کو۔ تفسیر الايمن - با یمن۔ برکت والی ۔ نجیا ۔ بلند مقام پر پہونچنے والا ۔ محبت و پیار کی مخفی باتیں کیں۔ اس قرآن مترجم سے پر ایک حاشیہ ہے اس کو میں نے کاٹ دیا۔ کیونکہ اس مترجم کو یہ وہم ہوا ہے کہ کلام بغیر ساطت فرشتہ ہوئی۔ حالانکہ سب سے اعلیٰ وحی وہی ہے جوفر سے اعلیٰ وحی وہی ہے جو فرشتوں کے ساتھ ہو ) نا کا لفظ جب ہوتا ہے کہ فرشتے بھی ہوں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۷ ۲ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۴) ۵۴ - وَوَهَبْنَا لَهُ مِنْ رَّحْمَتِنَا أَخَاهُ هُرُونَ نَبِيًّا - - ترجمہ ۔ اور دیا اُس کو اُس کا بھائی ہارون اپنی مہربانی سے پیشگوئی کرنے والا بنا کر۔ تفسیر آخَاهُ هَرُونَ نَبِيًّا - اخوت خاص برکات کا موجب ہے۔ جن کے بھائی نہیں ہوتے خواب میں ان کے بازو کٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کے بعض فیضان جماعت واخوت کے ساتھ خاص ہیں کہ بغیر اس اخوت کے وہ نازل ہی نہیں ہو سکتے ۔ ہمار ۔ ہمارے حضرت صاحب بھی کئی مخلصین کو اخی کر کے بھی لکھتے تھے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۴) - و ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۰ مورخه ۱۹ رمئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۵) ے جس سے آپ درس دے رہے تھے۔ (مرتب)