حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 297
حقائق الفرقان ۲۹۷ سُورَةُ النَّمْلِ تفسیر۔ شاہ یمن کی خبر دیتا ہے کہ ایک عورت بھی ان کی مالک ہے۔ اور ہر خیر اس کو ملی ہوئی ہے اور اس کا ایک بڑا تخت بھی ہے۔ ( بدر جلد نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ء صفحه (۶) ۲۵ - وَجَدتُهَا وَقَوْمَهَا يَسْجُدُونَ لِلشَّمْسِ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيلِ فَهُمْ لَا يَهْتَدُونَ - ترجمہ ۔ میں نے اس کو اور اس کی قوم کو آفتاب کے فرمانبرداری کرتے پایا ہے سوائے اللہ کے اور شیطان نے ان کے کام ان کو پسند کر دکھلائے ہیں تو ان کو راہ راست سے روک دیا ہے تو وہ راہ راست اختیار نہیں کرتے ۔ تفسیر۔ وہ مع اپنی قوم کے سوائے اللہ تعالیٰ کے آفتاب کی پرستش کرتے ہیں ۔ اور شیطان نے ان کو ان کے شرک اور بداعمالیاں خوبصورت کر کے دکھلائی ہیں ۔ اور ان کو راہ ہدایت سے روک دیا۔ اس لئے وہ ہدایت نہیں پاتے ۔ ( بدر جلد ا نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۶) ۲۷،۲۶ - اَلَّا يَسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي يُخْرِجُ الْخَبُ فِي السَّمَاتِ وَالْأَرْضِ وَ يَعْلَمُ مَا تُخْفُونَ وَمَا تُعْلِنُونَ - اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ - ترجمہ ۔ وہ کیوں نہیں سجدہ کرتے اللہ کو جو نکالتا ہے چھپی ہوئی چیزیں وہ جو آسمان وزمین میں ہیں اور جانتا ہے جو کچھ تمہیں نہیں معلوم اور جو تمہیں معلوم ہے۔ اللہ ہی وہ پاک ذات ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ عرش عظیم کا مالک ہے۔ تفسیر۔ کیوں نہ کریں سجدہ اللہ تعالیٰ کیلئے جو نکالتا ہے چھپی چیزوں کو آسمانوں اور زمین (سے) اور جانتا ہے جو تم چھپاتے ہو اور جو کچھ ظاہر کرتے ہو۔ اللہ کوئی معبود سوائے اس کے ہو۔ وہ بڑے عرش کا رب ہے۔ ( بدر جلد نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۶) ۲۸ - قَالَ سَنَنْظُرُ أَصَدَقْتَ أَمْ كُنْتَ مِنَ الْكَذِبِينَ - ترجمہ ۔ سلیمان نے کہا ہم دیکھیں تو نے سچ کہا ہے یا جھوٹ ۔ تفسیر کہا اب ہم دیکھتے ہیں کہ تو نے سچ کہا ہے یا جھوٹ ۔ ( بدر جلد نمبر ۲۰ مورخه ۱۷ اگست ۱۹۰۵ ء صفحه ۶)