حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 293 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 293

حقائق الفرقان ۲۹۳ سُورَةُ النَّمْلِ وقت بھی ان کی نمبر دار نملہ (عورت ) ہی تھی۔ اس نے ایک کیسے سونے کے ذرات کا ہدیہ ہارون رشید کے پاس پیش کیا۔ ہارون رشید نے تعجب کیا اور کہا کہ تم غریب آدمی ہو۔ تمہارے کام آوے گا۔ نملہ نے کہا۔ جب حضرت سلیمان علیہ السلام اس وادی میں آئے تھے۔ تو ہمارے بڑوں نے اس کو بھی یہی ہدیہ پیش کیا تھا۔ اب تو اس امت کا سلیمان ہے تم کو اللہ تعالیٰ کا شکر کرنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے تجھے بھی وہ موقع دیا ہے۔ تفسیر کبیر میں اس موقع پر ایک لطیفہ لکھا ہے کہ نملہ نے کہا کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے زیر اثر اور تعلیم والے فوج پر یہ ظن تو نہیں ہو سکتا کہ وہ دیدہ و دانستہ کسی کو کچل ڈالے یا ظلم کرے۔ اس لئے بلحاظ ادب کے کہا کہ شاید ان کی بے خبری میں کسی کو نقصان پہونچے مگر رافضی لوگ کیسے بے ادب ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ۲۳ ساله تربیت یافتہ صحابہ کو ظالم ، غاصب قرار دیتے ہیں ۔ ( بدر جلد ا نمبر ۱۹ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۵ ء صفحه (۳) اگر سلیمان عملہ سے بات نہیں کر سکے اور نہ اس کی بات سن سکے ہیں تو یقین پڑتا ہے کہ اگنی، وایو، ادت، انگرہ کے ذریعہ وید کا پہنچنا بھی غلط ہے۔ سنو! نملہ کیڑے تو آخر حیوان ہے۔ آگ، ہوا ، ادت، سورج ، انگرہ تو بسائط و عناصر ہیں ۔ جب ایک حیوان بات نہیں کر سکتا تو عناصر کیونکر بات کر سکتے تھے ۔ پھر مادری اور کنتی کے متعلق یہ کہنا کہ انہوں نے سورج، وایو چندر مان سے بیٹے لئے کیونکر صحیح ہوگا اور مادری ۔۔ ، کنتی نے ان سے اولا دلی ۔ یہ بھی غلط ہے کیونکہ عناصر جماع کیونکر کر سکتے تھے اور ان کا نطفہ کیونکر رہ سکتا تھا۔ پھر ارجن نے ناگنی ( سانپنی ) سے شادی کس طرح کی۔ سملاس کے نمبر ۸ صفحہ ۲۹۸ دیانند نے ستیارتھ میں پارتی، ناگی، تلسی، گلابی، گیندا، گنگا، کوکلا سے شادی کرنے کی کیوں ممانعت کر دی۔ بتاؤ تو سہی۔ کیا کوئی ان نباتات و حیوان سے شادی کر سکتا ہے؟ اور سنو! تمہارے آریہ ورتی اعتقاد رکھتے تھے کہ زمین ۔ بیل کے سہارے قائم ہے۔ مگر آجکل کی نکتہ چینی سے بچنے کیلئے تمہارے مہارشی نے اکھشا کے معنی میں جس کی سنسکرت میں بیل کے معنے بھی ہیں۔ کہہ دیا کہ یہاں یہ معنی مناسب نہیں کیونکہ یہاں سورج کو زمین کے سیراب کرنے کی وجہ سے لے تھیلی ۔ ۲ مفاتیح الغیب امام رازی - مرتب سے ستیارتھ پرکاش کا۔ مرتب سے