حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 286
حقائق الفرقان ۲۸۶ سُوْرَةُ النَّمْلِ اے موسیٰ بات یہی ہے کہ میں ہی اللہ غالب حکمت والا ہوں ۔ لاٹھی رکھ دے یعنی تجھے عزت اور غلبہ دوں گا۔ یہ بشری ہے۔ فَلَمَّا رَاهَا تَهْتَزُّ كَأَنَّهَا جَانٌّ وَلَّى مُدْبِرًا وَ لَمْ يُعَقِّبُ - سو جب دیکھا تو گویا وہ ایک سٹک (چھوٹا سانپ) کی طرح جنبش کرتا ہے بھاگا اور مڑ کے بھی نہ دیکھا ۔ یمُوسى لَا تَخَفْ إِنِّي لَا يَخَافُ لَدَى الْمُرْسَلُونَ اے موسیٰ نہ ڈر کہ میرے حضور بھیجے ہوؤں کو خوف نہیں رہتا ۔ پھر میرے سامنے؟ ( بدر جلد نمبر ۱۶ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ صفحه ۶ ) - - ١٢- الا مَنْ ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسْنًا بَعْدَ سُوءٍ فَإِنِّي غَفُورٌ رَّحِيمٌ - ترجمہ ۔ اور جس نے ظلم کیا پھر اس کے بدلہ میں نیکی کی بدی کے بعد تو بے شک میں بڑا غفور الرحیم ہوں ۔ تفسیر - الا - اس الا پر بڑی بخشیں ہیں۔ بعض کو میں نے دیکھا ہے کہ الا منقطع نہیں ہوتا ۔ یہ الا بمعنے واؤ کے ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۸،۲۱ جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۹) الا ۔ عاطفہ ہے اس کے معنے ہیں ” اور “ یعنی ان لوگوں کو بہت خوف نہیں ہوتا۔ جن سے کوئی بدی ہو جاوے پھر وہ بدی چھوڑ کر نیکیاں کرے تو میں ان کیلئے غفور اور رحیم ہو جاتا ہوں ۔ معافی دیتا اور رحم کرتا ہوں۔ ( بدر جلد نمبر ۱۶ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ صفحه ۶) ۱۳ - وَ اَدْخِلْ يَدَكَ فِي جَيْبِكَ تَخْرُجُ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ فِي تِسْعِ أَيْتِ إِلَى فِرْعَوْنَ وَ قَوْمِهِ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَسِقِينَ ۔ ترجمہ ۔ اور داخل کر ہاتھ اپنا اپنے گریبان میں کہ نکلے گا سفید بغیر مرض کے ان نو نشانوں میں ( یہ دونوں بھی داخل ہیں ) ان کو لے کر فرعون اور اس کی قوم کی طرف جا۔ کچھ شک نہیں کہ وہ لوگ فاسق ہیں ۔ تفسیر اور ڈال اپنا ہاتھ اپنی جیب میں ۔ نکالے گا سفید ۔ نہ برا۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۶۹ حاشیہ )