حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 285 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 285

حقائق الفرقان ۲۸۵ سُوْرَةُ النَّمْلِ ١٠ - ١١ - يمُوسَى إِنَّهُ أَنَا اللهُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ - وَ الْقِ عَصَاكَ فَلَمَّا رَاهَا تَهْتَزُّ كَأَنَّهَا جَانٌّ وَلَى مُدْبِرًا وَ لَمْ يُعَقِّبُ يُمُوسَى لَا تَخَفْ إِنِّي لَا يَخَافُ لَدَى الْمُرْسَلُونَ - ترجمہ ۔ اے موسیٰ ! بات یہ ہے کہ میں ہی اللہ ہوں بڑا زبردست حکمت والا ۔ اور رکھ دے اپنا عصا۔ پھر جب موسیٰ نے اس کو دیکھا کہ حرکت کرتا ہے گویا کہ وہ پتلا سانپ ہے الٹا پھر امنہ پھیر کر اور پیچھے پھر کر بھی نہ دیکھا ۔ ہم نے فرمایا اے موسیٰ ! خوف نہ کر کیونکہ ڈرا نہیں کرتے ہمارے حضور میں رسول ۔ تفسیر ۔ القِ عَصَاكَ ۔ اپنا عصاء رکھ دو۔ جان - سٹک ۔ لا تَخَفْ ۔ آگ کے نظارہ سے مراد جنگ ہے۔ گو یا سمجھایا گیا کہ بڑی جنگوں سے تجھے واسطہ پڑے گا۔ قرآن کریم نے اس مسئلہ کو خوب کھولا ہے ۔ كُلَّمَا أَوْقَدُوا نَارًا لِلْحَرْبِ أَطْفَاهَا الله (المائدہ:۶۵) اور سانپ کے نظارہ سے یہ بتایا کہ تو اکیلا نہیں رہے گا۔ بلکہ تیری جماعت سانپ کی طرح ان دشمنوں کو کھا جاوے گی۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۸،۲۱ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۹) بقیہ حاشیہ۔ جائے ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ سورۃ جن میں فرماتا ہے۔ فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ فَإِنَّهُ يَسْلُكُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ رَصَدًا (الجن : ۲۷، ۲۸) پس اس آیت سے مطلب صاف ہو گیا کہ مَنْ حَوْلَهَا سے مراد اس جگہ ملائکہ کا نزول تھا جو اس وقت وحی الہی کے ساتھ جو حضرت موسیٰ پر ہوئی تھی موجود تھے۔ (البدر جلد نمبر ۲۰۱۶ / جولائی ۱۹۰۵ء صفحہ ۲) ا جب وہ سلگاتے ہیں لڑائی کی آگ تو اللہ اس کو بجھا دیتا ہے۔ ۲ پس وہ خبر نہیں دیتا اپنے غیب کے بھید کی کسی کو مگر جس کو اپنے رسولوں میں سے چاہے تو وہ اس کے آگے اور پیچھے لگا دیتا ہے محافظ۔