حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 283 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 283

حقائق الفرقان ۲۸۳ سُوْرَةُ النَّمْلِ تفسیر ان کو بڑا عذاب اور انجام کار ان کو بڑا ٹوٹا ہوگا۔ ان کے لئے بشری کا کوئی حصہ نہیں ۔ ( بدر جلد نمبر ۱۶ مورخہ ۲۰ جولائی ۱۹۰۵ ء صفحه (۲) ۷، ۸ - وَإِنَّكَ لَتُلَقَّى الْقُرْآنَ مِنْ لَدُنْ حَكِيمٍ عَلِيمٍ إِذْ قَالَ مُوسَى لِأَهْلِهِ إِنِّي أَنَسْتُ نَارًا سَاتِيْكُمْ مِنْهَا بِخَيْرٍ أَوْ اتِيْكُمُ بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ - ترجمہ ۔ اور البتہ تجھ کو سکھایا جاتا ہے قرآن ایسے کے پاس سے جس کے کام بڑے مضبوط ہیں جس کے علم میں غلطی نہیں ۔ جب موسیٰ نے کہا اپنے گھر والوں میں سے کہ میں نے آگ دیکھی ہے۔ میں جلدی سے لاؤں گا تمہارے پاس وہاں کی کچھ خبر یالاؤں گا سلگتا ہوا انگارا تمہارے لئے تا کہ تم تا پو۔ تفسیر - إذْ قَالَ مُولی ۔ یہ بیان یہ بات سمجھانے کے لئے ہے کہ اے نبی تمہیں یہ قرآن تیری کسی قسم کی خواہش کے سوا دیا ہے جیسا کہ موسیٰ کو پیغمبری دی۔ لاهله ۔ اپنے ساتھ والے کو۔ اس بات میں بحث ہے کہ بیوی ساتھ تھی یا نہیں ۔ اني انست - معلوم ہوتا ہے کسی اور نے اسے نہیں دیکھا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۹ و ۴۰ مورخه ۲۱، ۲۸ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۹) وَإِنَّكَ لَتُلَقَّى الْقُرْآنَ - موسی سے کلام ہوا تو نبی کریم صلعم سے بھی۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۰) وَ إِنَّكَ لَتُلَقَّى الْقُرْآنَ مِنْ لَدُنْ حَكِيمٍ عَلِيمٍ - تو تو دیا گیا ہے قرآن اللہ لطیف سمیع سے جو حکیم اور علیم بھی ہے مومنوں کی دعائیں سنتا اور ان کے ہدایت پر۔ پر چلنے کو دیکھتا اور بشری دیتا ۔ اس کی ایک مثال جس کا ثبوت اسی دنیا میں نقد موجود ہے۔ یہ ہے کہ إِذْ قَالَ مُوسَى لِأَهْلِهِ إِنِّي أَنَسْتُ نارا ۔ جب کہا موسیٰ نے اپنے ساتھیوں کو کہ میں نے آگ دیکھی ہے اور یہ نظارہ مجھے بھلا معلوم ہوتا ہے سَأْتِيكُمْ مِنْهَا بِخَبَرٍ أَوْ اتِيكُمْ بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ لاؤں گا تمہارے لئے کوئی خبر یا لاؤں گا تمہارے لئے جلتا ہوا انگارہ ۔ تاکہ تم تا پو، آرام پاؤ ، سینکو۔ آجکل بڑے آدمی اپنے