حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 19
حقائق الفرقان ۱۹ سُورَةُ مَرْيَمَ بتوں سے جنہیں تم خدا کے سوا پکارتے ہو۔ سب سے الگ ہوں اور صرف اپنے رب کو ہی پکارتا ہوں اور امید ہے کہ جس طرح تم بتوں کو پکار کر پورے کامیاب نہیں ہوتے ۔ یقیناً میرا حال ایسا نہ ہوگا۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۱) قَالَ سَلامُ عَلَيْكَ ۔ دیکھو کیا شستہ زبانی اور خوش بیانی ہے۔ باوجود مباحثہ کے ایک دوسرے کا ادب ملحوظ رہا ہے۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۴) ۵۱،۵۰ - فَلَمَّا اعْتَزَلَهُمْ وَ مَا يَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَهَبْنَا لَهُ اسْحَقَ وَ يَعْقُوبَ وَكُلًّا جَعَلْنَا نَبِيًّا - وَوَهَبْنَا لَهُم مِّنْ رَّحْمَتِنَا وَجَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِيًّا - ترجمہ ۔ پھر جب ابراہیم نے کنارہ کیا ان سے اور ان جھوٹے معبودوں سے جن کو پوجتے تھے وہ اللہ کے سوا تو ہم نے اس کو اسحاق اور یعقوب عطا فرمایا۔ اور سب ہی کو نبی یعنی غیب کی خبر دینے والا ہم نے بنایا۔ اور ان کو ہم نے بہت کچھ دیا اپنی رحمت سے اور ان کے لئے اعلیٰ درجہ کا ذکر خیر قائ تفسير - فَلَمَّا اعْتَزَلَهُم - ملک شام میں چلے گئے ۔ ان سے الگ ہو گئے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۴) پس جب ابراہیم ان لوگوں سے اپنے بت پرست باپ اور اپنی بت پرست قوم اور ان کے بتوں سے الگ ہوا تو اسے اللہ تعالیٰ نے نبی بیٹا الحق جیسا اور نبی پوتا یعقوب جیسا عطا فرمایا۔ اور ان لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے اتنے انعامات بخشے جن کے بیان کی حاجت ہی نہیں ۔ کیونکہ ابراہیمی خاندان کے برکات ظاہر ہیں ۔ تمام دنیا کے لوگ ان کی مدح اور ثناء کرتے ہیں۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۱) چونکہ آپ نے خدا کے لئے ایسا کیا اس لئے اللہ نے اس کے عوض میں وَهَبْنَا لَهُ اسْحَقَ وَ يَعْقُوبَ فرما یا یعنی حضرت اسحق و حضرت یعقوب ایسے برگزیدہ دیئے اور سخت زبانی کے مقابل پر جَعَلْنَا لَهُمْ لِسَانَ صِدْقٍ عَلِيًّا فرمایا ۔ یعنی ان کا ذکر جمیل دنیا میں کر دیئے ۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۱۱ ء صفحه (۳)