حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 278
حقائق الفرقان ۲۷۸ سُورَةُ الشُّعَرَاء ۲۲۸ - إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَذَكَرُوا اللَّهَ كَثِيرًا وَ انْتَصَرُوا مِنْ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنَّى مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ - ترجمہ ۔ مگر وہ شاعر جنہوں نے سچے دل سے اللہ کو مانا اور بھلے کام کئے اور کثرت سے اللہ ہی کو یاد کیا اور بدلہ لیا بعد اس کے کہ ان پر ظلم کیا گیا۔ اور قریب ہی جان لیں گے ظالم کہ کس گردش میں الٹ پلٹ ہوں گے ۔ تفسیر ۔ مَا ظلِمُوا ۔ اس وقت ہم پر یہ ظلم ہور یہ ظلم ہو رہا ہے کہ اللہ پر اس کے رسول پاک پر ۔ اس کی : مطہر بیبیوں پر خطرناک حملے ہوتے ہیں ۔ اول عیسائیوں کی طرف سے پھر برہموؤں کی طرف سے۔ پھر آریوں کی طرف سے۔ ان کی تردید کی جاوے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۸) سَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَتَى مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ ۔ ان ظالم ظالموں کو پتہ لگ جائے گا کہ کیسی گردش ان پر آنے والی ہے۔ ( تصدیق براہین احمدیہ ۔ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ (۲۴)