حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 273 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 273

حقائق الفرقان ۲۷۳ سُورَةُ الشُّعَرَاء ۱۳۸ تا ۱۴۰ - إِنْ هَذَا إِلَّا خُلُقُ الْأَوَّلِينَ - وَمَا نَحْنُ بِمُعَذِّبِينَ - فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْتُهُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِينَ - ترجمہ ۔ یہ تو بس اگلے لوگوں کی عادت ہی ہے۔ اور ہم پر تو کوئی آفت نہ آئے گی۔ تو انہوں نے اس کو جھٹلا یا پھر ہم نے ان کو غارت کر دیا تو یہ واقعہ تیرے لئے بطور نشان کے ہے۔ اگر چہ وہ بہت سے مانتے ہی نہیں ۔ تفسیر - خُلقُ الْأَوَّلِينَ ۔ اولڈ فیشن باتیں ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۸) فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْتُهُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً - - پھر اس کو جھٹلانے لگے تو ہم نے ان کو کھپا دیا۔ اس بات میں البتہ نشانی ہے۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ اے حاشیہ ) ۱۴۹ تا ۱۵۴ - وَ زُرُوعٍ وَ نَخْلِ طَلْعُهَا هَضِيمُ - وَ تَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا فَرِهِينَ - فَاتَّقُوا اللهَ وَأَطِيعُونِ وَلَا تُطِيعُوا أَمْرَ الْمُسْرِفِينَ الَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ - قَالُوا إِنَّمَا أَنْتَ مِنَ الْمُسَخَّرِينَ - ترجمہ ۔ اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کا خوشہ لطیف و پختہ ہو کر گر پڑنے کے قریب ہے۔ اور پہاڑوں سے آرام آسائش کے لئے دانائی سے یا بہ تکلف گھر تراشتے ہو۔ تو اللہ ہی کو سپر بناؤ اور میرا کہا مانو۔ اور حد سے گزر جانے والوں کا کہا نہ مانو۔ جو ملک میں شرارت کرتے ہیں اور سنوار نہیں کرتے۔ اور بولے کہ تو تو بس دل فریبنده یا دو وقت کا کھانا کھانے والوں میں سے ہے۔ تفسیر ۔ هَضِيم ۔ خوب پکا ہوا۔ الْمُسَحَرِينَ ۔ کھاؤ۔ پیو ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۰) تَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا ۔ پہاڑوں پر کوٹھیاں بناتے ہو۔ انْتَ مِنَ الْمُسَخَّرِينَ ۔ یعنی تو بھی کھانے پینے کا محتاج ہے ۔ (۲) تم پر کوئی جادو کر گیا ۔ (۳) تو جادو دیا گیا ہے۔ تقریر لطیف کرتا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ء صفحه ۱۸۸)