حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 270
حقائق الفرقان ٢٧٠ سُورَةُ الشُّعَرَاء میرے لئے ذکر خیر پچھلے لوگوں میں چھوڑ ۔ اور مجھے نعمتوں والی بہشت کے وارثوں میں سے بنا۔ اور میرے چا کو بخش دے کہ بے شک وہ گمراہوں میں سے تھا۔ تفسیر۔ وہی جس پر مجھے امید ہے کہ برے اعمال کی سزا اور نیک اعمال کی جزا کے وقت مجھے معافی دے گا۔ اے میرے رب ! مجھے سمجھ عطا کر اور بھلے لوگوں کے ساتھ رکھ۔ اور مجھے اپنی انعام والی جنت کا وارث کر اور میرے باپ پر عفو کر ۔ وہ تو بھولا اور بہک گیا۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۲) حکما ۔ وہ مضبوط راہ جس کی خلاف ورزی پھر نہ ہو سکے۔ بر ہموازم والے اپنے لئے ایک بات اختیار کرتے ہیں۔ تجربہ سے مفید ثابت نہیں ہوتی ۔ تو وہ چھوڑ دیتے ہیں۔ خدا کی باتیں ایسی نہیں ہوتیں ۔ لِسَانَ صِدق ۔ بڑے بڑے علوم پھیلیں گے۔ ترقیاں ہوں گی ۔ الہی میری زبان ایسی پختہ ہو کہ اس کے خلاف کبھی کچھ ثابت نہ ہو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۷) ۹ ۸۸ تا ۹۱ - وَلَا تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ - يَوْمَ لَا يَنْفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ ۔ الَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبِ سَلِيمٍ - وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ - ترجمہ ۔ اور مجھے شرمندہ نہ کرنا جس دن لوگ جلا کر اٹھائے جائیں گے ۔ کیسا وقت کہ جب نہ مال کام آوے گا اور نہ بیٹے ۔ ہاں جو آئے گا اللہ کے پاس بے عیب دل لے کر ۔ اور متقیوں کے پاس کر دی جائے گی جنت۔ تفسیر۔ اور مجھے قیامت میں ذلیل نہ کر ۔ قیامت کا وہ دن ہے جس میں مال اور اولاد کام نہ آوے مگر وہی نجات پاوے جو اللہ تعالیٰ کے پاس سلامت والے دل کے ساتھ آیا۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۲)