حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 18
حقائق الفرقان ۱۸ سُورَةُ مَرْيَمَ یابت میرے بزرگ (باپ نہ تھا ) ۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ء صفحه ۴۶۶) ۴۷ - قَالَ أَرَاغِبُ اَنْتَ عَنْ الهَتِى يَابْرَاهِيمُ لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ لَأَرْجُمَنَّكَ وَ وو اهْجُرْنِي مَلِيًّا - ترجمہ ۔ چچا نے کہا اے ابراہیم کیا تو میرے معبودوں سے متنفر ہے پھر اگر تو باز نہ آئے گا میں ضرور تجھے پتھروں سے ماروں گا اور میرے پاس سے چلا جا تو مدتوں ۔ تفسير - لانجمَتَكَ - سنگسار کرنا ترجمہ نہیں ۔ بلکہ لاشْتُمَنَّكَ میں تجھے گالی دوں گا۔ یہاں جو - ترجمہ لکھا ہے ٹھیک نہیں ۔ کیونکہ یہ معنے صحابہ، تابعین، تبع تابعین نے نہیں کئے ۔۔۔ مَلِيًّا (1) سَوِيًّا سَلِيمًا - (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۴) حضرت ابراہیم کے اب نے دو باتیں فرمائیں۔ (۱) لَأَرْجُمَنَّكَ (مریم:۴۷) (۲) وَاهْجُرُنِي مَلِيًّا (مریم: ۴۷) میں تجھے سخت سست کہوں گا۔ اور مجھ سے الگ ہو جا۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۱۱ ء صفحه (۳) ۴۹،۴۸ - قَالَ سَلَمٌ عَلَيْكَ سَاسْتَغْفِرُ لَكَ رَبِّي إِنَّهُ كَانَ بِي حَفِيًّا وَ اعْتَزِلُكُمْ وَمَا تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللهِ وَ ادْعُوا رَبِّي عَسَى اَلَّا أَكُونَ بِدُعَاءِ رَبِّي شَقِيًّا - ترجمہ ۔ ابراہیم نے کہا ( جاتا ہوں) سَلَامٌ عَلَيْكَ میں عنقریب تمہارے لئے مغفرت مانگوں گا میرے رب سے۔ بے شک وہ مجھ پر بڑا مہربان ہے۔ ہر ایک سوال کا جواب سمجھا دینے والا ہے۔ اور میں تم سے الگ ہو جاتا ہوں اور ان سے جن کو تم پکارتے ہو اللہ کے سوا اور میں اپنے رب کو پکاروں گا اور مجھے امید ہے کہ میں اپنے رب کو پکار کر محروم نہ رہوں گا۔ تفسیر۔ ابراہیم نے کہا تجھے برے اعتقاد سے سلامتی رہے۔ میری طرف سے تجھے دکھ نہ پہنچے۔ میں تو بہر حال اپنے رب سے تیرے لئے معافی مانگوں گا۔ وہ مجھ پر مہربان ہے اور تم سے اور تمہارے