حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 267 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 267

حقائق الفرقان ۲۶۷ سُورَةُ الشُّعَرَاء ۶۶ تا ۶۸ - وَ اَنْجَيْنَا مُوسَى وَ مَنْ مَّعَةَ أَجْمَعِينَ - ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِينَ - ترجمہ ۔ اور بچالیا ہم نے موسیٰ کو اور اس کے سب ساتھیوں کو ۔ پھر ڈ باد یا دوسروں کو ۔ یہ واقعہ تیرے لئے بطور نشان ہے اور ان میں سے بہت سے لوگ ایمان لانے والے ہی نہ تھے ۔ تفسیر ۔ اور بچادیا ہم نے موسیٰ کو اور جو لوگ تھے اُس کے ساتھ سارے۔ پھر ڈوبا یا ان دوسروں کو البتہ اس میں ایک نشانی ہے اور نہیں وہ بہت لوگ ماننے والے ۔ ۷۰ ۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ اے حاشیہ ) تا ۷۲ - وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَا إِبْرَاهِيمَ - إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَ قَوْمِهِ مَا تَعْبُدُونَ ۔ قَالُوا نَعْبُدُ أَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عَكِفِينَ۔ ترجمہ ۔ اور ان کو پڑھ کر سنا دے ابراہیم کا قصہ ۔ جب اس نے اپنے چچا اور قوم سے کہا یہ تم کیا چیز پوجتے ہو۔ وہ بولے ہم بتوں کو پوجتے ہیں پھر انہیں پر ہم جمے بیٹھے رہتے ہیں۔ تفسیر۔ ابراہیم کی وہ خبر ان پر پڑھ سنا۔ جب اس نے اپنے باپ کو اور اپنی قوم کوکہاکہ تم لوگ کس کی پرستش کرتے ہو۔ ابراہیم کے باپ اور قوم نے جواب دیا کہ ہم تو بتوں کی پرستش کرتے ہیں اور ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۲۴۱) انہیں کے پاس بیٹھ رہتے ہیں ۔ ابراہیم علیہ السلام کی اولا د دو بیویوں سے تھی۔ ایک بیوی مع اولا د عرب میں مقیم ہوئی ۔ چونکہ وہ مورث اعلیٰ تھے۔ اس لئے ان کا واقعہ اہل عرب کو خصوصیت سے سنایا جاتا ہے۔ لابيه - اپنے ایک بزرگ کو معلوم ہوتا ہے کہ والد اور تھا۔ جبھی اب کے ساتھ آذر آیا ہے۔ دوم بڑھاپے میں والد کے لئے دعا کی اور اب کے لئے دعا سے منع کئے گئے ۔ چنانچہ تو رات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا نام تارا تھا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۷) لے تارح بھی آیا ہے۔