حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 264
حقائق الفرقان ۲۶۴ سُورَةُ الشُّعَرَاء قَالُوا لا ضَيْر ۔ دیکھو ایمانی قوت ۔ یا تو وہی ساحر ابن لَنَا لَأَجْرًا اور بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ (الشعراء: ۴۵) کہہ رہے تھے۔ یا اب فرعون کی دھمکی کی کچھ پرواہ نہیں کرتے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶) ۵۳- وَ اَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِي إِنَّكُمْ مُّتَّبَعُونَ - ترجمہ ۔ اور ہم نے وحی بھیجی موسیٰ کی طرف کہ میرے بندوں کو راتوں رات لے نکل۔ بے شک تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔ تفسیر انبیاء کا بھروسہ اپنے جتھے پر نہیں ہوتا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ اس بات کا شاہد ہے کہ آپ فرعون ایسے عظیم الشان بادشاہ کے مقابلہ میں اکیلے کھڑے ہوئے۔ إِنَّكُمْ مُتَّبَعُونَ ۔ یہ نبی کریم کو سنایا ہے کہ آپ بھی اور آپؐ کے ساتھ والے مکہ سے چل دو۔ تمہارا بھی پیچھا کیا جاوے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا ۔ دشمنوں نے پیچھا کیا مگر ان کا حشر فرعون کی مانند ہوا۔ راستبازوں کی عداوت کبھی نیک نتیجہ نہیں لاتی یہاں تک کہ ان کی اولاد میں بھی نیک نتیجہ نہیں نکلتا۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ لا يَخَافُ عُقْبُهَا (الشمس : ١٦) (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخه ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶ - ۱۸۷) ۵۵- إِنَّ هَؤُلَاءِ لَشِرْدِمَةٌ قَلِيلُونَ - ترجمہ ۔ البتہ یہ تھوڑے سے لوگ ہیں ۔ تفسیر - شرذمة - جماعت ۔ قَلِيلُونَ ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ خَرَجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَهُمْ الُونَ (البقرۃ: ۲۴۴) کئی ہزار تھے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخه ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۷) ا فرعون ہی کے اقبال سے ۔ ہے اور ان کے انجام اور بال بچوں کی بھی کچھ پروانہ کی۔ سے وہ نکلے اپنے گھروں سے اور وہ ہزاروں تھے۔