حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 263
حقائق الفرقان ۲۶۳ سُورَةُ الشُّعَرَاء ۳۶،۳۵ - قَالَ لِلْمَلَا حَولَةً إِنَّ هَذَا لَسْحِرُ عَلِيمٌ - يُرِيدُ أَنْ يُخْرِجَكُمْ مِّنْ ارْضِكُمْ بِسِحْرِهِ فَمَا ذَا تَأْمُرُونَ - ترجمہ ۔ فرعون نے کہا ان رعب دار سرداروں سے جو اس وقت اس کے اطراف تھے کچھ نہیں یہ تو کوئی دھوکہ باز علم والا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ تمہارے ملک سے تمہیں نکال دے اپنے سحر سے پھر اب تمہارا مشورہ کیا ہے۔ تفسیر - تسجرٌ عَلِيمٌ - بار یک در بار یک علوم کا ماہر ۔ چالاک شخص ۔ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ ۔ اپنے ماتحتوں سے اس طرز کا کلام شرافت ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶) ۴۳- قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًا لَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ - ترجمہ ۔ فرعون نے کہا ہاں البتہ اس وقت تم ہمارے مقرب ہی ہو جاؤ گے۔ تفسير لَمِنَ الْمُقَرَّبِينَ ۔ یعنی اپنا مصاحب بنالوں گا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶) ۵۱،۵۰ - قَالَ آمَنْتُمْ لَهُ قَبْلَ أَنْ اذَنَ لَكُمْ إِنَّهُ لَكَبِيرُكُمُ الَّذِي عَلَيْكُمُ السِّحْرَ فَلَسَوفَ تَعْلَمُونَ لَا قَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَ أَرْجُلَكُمْ مِّنْ خِلَافٍ وَ لَأُوصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ - قَالُوالَا ضَيْرَ إِنَّا إِلَى رَبِّنَا مُنْقَلِبُونَ - ترجمہ ۔ فرعون بولا کیا تم نے موسیٰ کو مان لیا اس سے پہلے کہ میں تم کو اجازت دوں کچھ شک نہیں کہ یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں فریب سکھایا ہے تو آگے تم کو معلوم ہو جائے گا۔ میں ضرور ضرور تمہارے ہاتھ کاٹوں گا اور پاؤں کاٹوں گا خلاف ورزی کے سبب سے اور تم سب کی پیٹھیں توڑ ڈالوں گا ۔ انہوں نے کہا کچھ ڈر نہیں ہمیں تو اپنے رب کی طرف ہی لوٹ جانا ہے۔ تفسير - مِنْ خِلافٍ ۔ خلاف ورزی کے سبب ۔ لأُوصَلبَنَّكُمْ ۔ صلیب پر چڑھاؤں گا تا کہ عام طور پر تشہیر ہو جاوے۔