حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 262
حقائق الفرقان ۲۶۲ سُورَةُ الشُّعَرَاء - تفسیر - قَالَ لِمَنْ حَولَہ ۔ ایک گروہ ہے ۔ جو خدا کو صرف علت العلل سمجھتا ہے۔ اور اسے موصوف قرار نہیں دیتا۔ یہی وجہ ہے کہ فرعون حضرت موسی کے رَبُّ السَّمَوتِ وَ الْأَرْضِ (آیت: ۲۵) پر ہنسی اڑاتا ہے۔ مگر حضرت موسی اپنی بات پر قائم رہے۔ اور ربِّكُمْ وَ رَبُّ ابا بكم (آیت : ۲۷) پھر رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ (آیت:۲۹) فرما کر اس کے افعال قدرت کا ذکر کیا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶) ۳۰۔ قَالَ لَبِنِ اتَّخَذْتَ الهَا غَيْرِي لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُونِينَ - ترجمہ ۔ وہ بولا اگر تو نے کوئی اور معبود ٹھہرایا میرے سوا تو میں ضرور تجھ کو قید کر دوں گا۔ تفسير - الها غيري مشرک قو میں بادشاہ کو بھی معبود قرار دیتی ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶) ۳۴،۳۳۔ فَالْقَى عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ تُعبَانٌ مُّبِينٌ وَ نَزَعَ يَدَةً فَإِذَا هِيَ بَيْضَاءُ لِلنَّظِرِينَ - ترجمہ ۔ تو موسیٰ نے اپنی لاٹھی رکھ دی تو وہ اسی وقت ایک صاف اژدھا معلوم ہونے لگا۔ اور اپنا ہاتھ نکالا تو وہ دیکھنے والوں کے لئے خوب روشن تھا۔ تفسیر فَالْقَى عَصَاهُ - حضرت موسیٰ علیہ السلام نے بتایا کہ خدا نے میرے عصا میں طاقت رکھی ہے کہ وہ تیرے ہاتھ میں سانپ ہو جاوے گا۔ بَيْضَاءُ لِلظِرِينَ ۔ اور میرے ہاتھ میں ایسی روشن تعلیم ہے کہ وہ ظلمات کو دور کر دے گی۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶) ے جو آسمان و زمین کا رب ہے ۔ ۲ تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دا د کا رب ۔ وہی رب ہے جو مشرق و مغرب کا ۔