حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 260 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 260

حقائق الفرقان ۲۶۰ نادى ربك - الہام بلند آواز سے بھی ہوتا ہے ۔ سُورَةُ الشُّعَرَاء تشحیذ الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۰) ۱۳ - قَالَ رَبِّ إِنِّي أَخَافُ أَنْ يُكَذِّبُونِ - ترجمہ ۔ عرض کیا اے میرے رب ! بے شک میں ڈرتا ہوں اس سے کہ وہ مجھ کو جھٹلا دیں۔ تفسیر - رَبِّ إِنِّي أَخَافُ ۔ اس سے معلوم ہوا کہ حضرت موسی کو خود اپنے طور پر کوئی خواہش نہ تھی کہ میں نبی بنوں ۔ جس قدر لوگ خواہشوں کے گرویدہ ہیں ۔ وہ اکثر ناکام رہتے ہیں۔ فضل انہی پر ہوتا ہے جو خود خواہش نہیں کرتے ۔ خدا کے فضل پر بھروسہ کرتے ہیں ۔ ایک اور نکتہ قابل یادداشت ہے کہ دعا قرآن میں یا تو رب سے شروع ہوتی ہے یا اللھم سے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶) ۱۵ - وَلَهُمْ عَلَى ذَنْبٌ فَأَخَافُ أَنْ يَقْتُلُونَ - ترجمہ ۔ اور ان کا تھو پا ہوا مجھ پر ایک قصور بھی ہے تو میں ڈرتا ہوں کہ مجھ کو مار ڈالیں گے۔ تفسير وَلَهُمْ عَلَى ذَنْبٌ ۔ یعنی اے مولی ۔ تیرا تو مجرم نہیں ۔ مگر ان کے زعم میں ان کا ایک گناہ میرے ذمے ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶) ۱۶ - قَالَ كَلَّا فَاذْهَبَا بِأَيْتِنَا إِنَّا مَعَكُمْ مُسْتَمِعُونَ - ترجمہ ۔ اللہ نے کہا ہرگز نہیں تم دونوں جاؤ میری آیتیں لے کر ہم تمہارے ساتھ سننے والے رہیں گے۔ تفسیر ۔ فَاذْهَبَا ۔ اس کے معنے ہیں جاؤ۔ جاؤ ۔ کیونکہ معلوم ہوتا ہے۔ صرف موسیٰ ہی نے جا کر کلام کیا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶) ۱۷ - فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَا إِنَّا رَسُولُ رَبِّ الْعَلَمِينَ - ترجمہ ۔ تو دونوں فرعون کے سامنے جاؤ اور اس کو رجمہ جاؤ اور اس کو کہو ہم رب العالمین کے بھیجے ہوئے ہیں ۔ تفسیر۔ پس جاؤ فرعون کے پاس اور کہو ہم پیغام لائے ہیں۔ جہان کے صاحب کا کہ بھیج دے