حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 258 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 258

حقائق الفرقان ۲۵۸ سُورَةُ الشُّعَرَاء فَانْجَيْنَهُ وَ مَنْ مَّعَهُ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ ثُمَّ اَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبَقِينَ إِنَّ فِي ذَلِكَ لايَةً (الشُّعَرَاء : ۱۲۰ تا ۱۲۲) ۔ اسی طرح اس اس سورہ شعراء میں قومِ عاد کا جناب ہود علیہ السلام سے مقابلہ اور قوم ثمود کا حضرت صالح علیہ السلام سے جھگڑا اور قوم لوط کا جناب لوط علیہ السلام کے مواعظ حسنہ پر کان نہ دھرنا ایسی ہی طرز سے بیان ہوتا ہے ۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۲، ۱۳) ۲ تا ۴- طسم - تِلْكَ ايْتُ الْكِتَبِ الْمُبِينِ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ - ترجمہ - طسم - طور سیناء کے مثیل کے لئے ، یہ آیتیں کتاب مبین کی اتری ہیں۔ کیا تو اپنے آپ کو ہلاک کرے گا اس سبب سے کہ وہ ایمان نہیں لائے۔ تفسیر ۔ المبین ۔ کھول کے سنانے والی ۔ الَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ ۔ کیا تو ہلکان کر دے گا اپنی جان کہ یہ نو دس شریر ایمان نہیں لاتے ۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶) - إِنْ نَشَأْ نُنَزِّلُ عَلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاءِ آيَةً فَظَلَّتْ أَعْنَاقُهُمْ لَهَا خَضِعِينَ - ترجمہ ۔ اگر ہم چاہیں تو اتار دیں ان پر آسمان سے کوئی نشانی تو رہ جائیں اس کے آگے ان کی گردنیں جھکی ہوئیں ۔ تفسیر ۔ اَعْنَاقُهُمْ - جماعت کی جماعت ۔ تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۷۰) لے پھر بچا لیا ہم نے اسے اور اس کے ساتھ والوں کو بھری کشتی میں اور غرق کر دیا اس کے پیچھے سب کو۔ لاریب اس قصہ میں ایک نشان معجزہ ہے۔