حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 256 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 256

حقائق الفرقان ۲۵۶ سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ رحمان کے پرستار رحمان کے پیارے وہ ہیں جو سخت بات سننے پر سلامتی کی راہ اختیار کر لیتے ہیں ۔ دوم وہ رات عبادت میں گزار دیتے ہیں۔ کبھی کھڑے ہو کر جناب البہی کو راضی کرتے ہیں۔ کبھی سجدہ میں پڑ کر ۔ سوم راتوں کو اٹھ اٹھ کر دعائیں مانگتے ہیں ۔ اپنے مولی کے آگے گڑ گڑاتے ہیں۔ چہارم ۔ وہ ان لوگوں کی طرح نہیں جو روپیہ ہاتھ لگنے پر جھٹ ناجائز جگہ پر خرچ کر دیتے ہیں بلکہ سوچ سمجھ کر ضرورت حقہ پر درمیانی راہ اختیار کرتے ہیں۔ پنجم ۔ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں جانتے اور اپنے تئیں ہلاکت میں نہیں ڈالتے ۔ اور نہ قتل کرتے ہیں۔ نہ زنا کرتے ہیں۔ کیونکہ جو ایسا کرتا ہے وہ سزا پاتا ہے۔ رحمان کے پیارے تو ایسے افعال شنیعہ سے بچتے رہتے ہیں اور سنواروالے سنوار والے کاموں میں اپنا وقت خرچ کرتے ہیں ۔ الفضل جلد نمبر ۴ مورخہ ۹ جولائی ۱۹۱۳ صفحه (۱۵)