حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 254
حقائق الفرقان ۲۵۴ سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ تفسیر - لا يَشْهَدُونَ النُّورُ ۔ کبھی موجود نہیں ہوتے دھوکے کی بات میں ۔ نہ خود کرتے ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶) وہی رحمان کے فرماں بردار بندے ہیں جو دھوکے کے پاس بھی نہیں جاتے اور جب کبھی کسی بیہودہ کام کے پاس سے بھی گزرتے ہیں تو اس طرح گزرتے ہیں کہ بھلائیوں کا حکم کرتے اور برائی سے روکتے ہیں ۔ وہی جن کو جب کبھی النبی نشان دکھلائے گئے تو اس نشان پر اندھے اور بہرے کی طرح ٹھو کر نہیں کھاتے ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۳) ۷۵- وَ الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنِ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا - ترجمہ ۔ اور وہ لوگ جو کہتے ہیں اے ہمارے رب! ہم کو عطا فرما ہماری بیبیوں اور ہمارے بچوں کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک اور ہمیں متقیوں کا نمونہ و پیشوا بنا۔ تفسیر وہی جو دعا مانگتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہمارے ساتھیوں سے ( بیبیاں ہوں یا اور دوست ) اور ہماری اولاد سے ہمیں آرام دے۔ وہ ہماری آنکھوں کا نور ہوں جو دل کے سرور کا نشان ہے۔ اور دعا ما نگتے ہیں کہ ہم سچے فرماں برداروں کے واسطے آئندہ کیلئے نمونے ہوں۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۲۳) ۷۷۶ ۷ - أُولَئِكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوا وَ يُلَقَّوْنَ فِيهَا تَحِيَّةً وَسَلَمًا - خُلِدِينَ فِيهَا حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَ مُقَامًا ۔ - ترجمہ ۔ یہی لوگ ہیں جو بالا خانے دیئے جائیں گے کیوں کہ انہوں نے نیکیوں پر ہمیشگی کی اور بدیوں سے بچتے رہے اور ان کا استقبال کیا جائے گا خیر و عافیت کے ساتھ ۔ وہ اسی حالت میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ کیا خوب جگہ ہے ٹھہرنے اور رہنے کی ۔ تفسیر ۔ وہی اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنے نیک اعمال کا بدلہ بڑے بلند مقامات کو پا کر وہاں نئی زندگی اور پوری سلامتی پاویں گے۔ اور پھر اتنا ہی نہیں بلکہ تناسخ سے بیچ کر وہاں ہی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے رہیں گے۔ واہ وہ کیسے آرام کی جگہ اور رہنے کا مقام ہے۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۳)