حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 252
حقائق الفرقان ۲۵۲ سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ خرچ ان دونوں حالتوں کے درمیان ہوتا ہے۔ تفسیر وہی فرماں بردار بندے کہ جب اموال کو خرچ کرتے ہیں تو مالوں کو نہ بے جا ضائع کریں اور نہ موقع میں دینے سے کمی دکھلا دیں بلکہ خرچ میں پسندیدہ راہ اختیار کریں۔ لَمْ يُسْرِفُوا - خطا کی راہ میں خرچ نہیں کرتے۔ قواما - معتدل ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۲۲) ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶) ٦٩ - وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللهِ الهَا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ أَثَامًا - ترجمہ ۔ اور وہ لوگ جو اللہ کے ساتھ کسی جھوٹے معبود کو نہیں پکارتے اور نہ خون کرتے ہیں کسی جان کا جس کا مارنا اللہ نے حرام کر دیا ہے مگر حق پر مارنا جائز ہے۔ نہ وہ زنا کرتے ہیں اور جو ایسا کرے گا تو وہ بڑے وبال سے ملے گا ۔ رووور تفسیر - لا يَزْنُونَ ۔ زنا۔ اپنی شہوت کو نا جائز طور پر خرچ کرنا۔ ۔ اناما ۔ دوزخ کا ایک مرتبہ ۔ بدیاں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۶) وہی جو اللہ تعالیٰ کی یاد کے ساتھ دوسرے معبود کو نہیں پکارتے ۔ اور ایسی جانوں کے ناحق قتل سے بچتے ہیں جن کا قتل اللہ تعالیٰ نے حرام فرمایا اور کسی قسم کا زنا نہیں کرتے۔ اور جو کوئی بندوں میں سے ایسی کرتوت کرتا ہے۔ وہ بڑی سخت بدکاری میں گرفتار ہوا۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۲) احمدیہ ۷۰- يُضْعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيمَةِ وَيَخْلُدُ فِيهِ مُهَانَّا - ترجمہ ۔ اس کے لئے بڑھ چڑھ کر عذاب ہوگا قیامت کے دن اور ذلیل ہو کر اس میں مدتوں رہے گا۔ تفسیر دونا ہو اس کو عذاب دن قیامت کے اور پڑار ہے اس میں ذلیل ۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۶۰ حاشیه )