حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 250 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 250

حقائق الفرقان ۲۵۰ سُورَةُ الْفُرْقَانِ ٦٣ - وَ هُوَ الَّذِي جَعَلَ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ خِلْفَةً لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يَذَّكَّرَ أَوْ أَرَادَ شكورا - ترجمہ ۔ وہ اللہ جس نے بنایا رات دن کو ایک دوسرے کا قائم مقام اس کے لئے جو یاد کرنا چاہے یا شکر گزاری کرنا چاہے۔ تفسير - خِلْفَةً ۔ ایک وقت میں ایک چیز رہ جاوے۔ دوسرے وقت میں پوری کر لے۔اس میں سمجھایا ہے کہ تم زمین کے روشن ستارے بنو ۔ اگر کوئی وقت غفلت کا گزرا ہے تو اب اس کی تلافی کرلو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۵) خِلْفَةً - جو رات کو نہ کر سکے ۔ دن کو کر لو ۔ جو دن کو نہ کر سکو وہ رات کو کر لو۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۹) ۶۴ - وَ عِبَادُ الرَّحْمَنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا وَ إِذَا خَاطَبَهُمُ الْجِهِلُونَ قَالُوا سَلَمًا - ترجمہ ۔ اور رحمن کے (خاص) بندے وہ ہی ہیں جو زمین میں چلتے ہیں آہستگی سے اور جب بات کرنے لگے ان سے کوئی جاہل تو کہیں سلام ۔ تفسیر۔ رحمن کے فرماں بردار بندے تو وہی ہیں جوز مین میں سکینہ۔ وقار اور تواضع کی چال چلتے ہیں۔ نہ تکبر اور ستی کی۔ اور جب جاہل ان سے الجھیں تو ان سے ایسا سلوک کرتے ہیں جس میں نہ بدی و ایذاء ہوا اور نہ جہل و نادانی ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۲) ھونا ۔ بڑی سکینت و آرام کے ساتھ ۔ وقار سے زندگی بسر کرو۔ عبادالرحمٰن ۔ متكبر متجبر - فساد میں کوشش کرنے والے عصیان میں منہمک نہیں ہوتے ۔ قَالُوا سَلما - جب جاہل مخاطب کریں تو سلامتی کی راہ اختیار کرتے ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۵)