حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 248
حقائق الفرقان ۲۴۸ سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ ٤٦ - أَلَمْ تَرَ إِلى رَبِّكَ كَيْفَ مَنَ الظَّلَّ وَلَوْ شَاءَ لَجَعَلَهُ سَاكِنَا ثُمَّ جَعَلْنَا الشَّمْسَ عَلَيْهِ دَلِيلًا - ترجمہ ۔ کیا تجھے معلوم نہیں کہ تیرے رب نے کیسا پھیلا دیا سایہ اور اگر چاہتا تو اس سایہ کو ٹھہرا دیتا پھر ہم نے ٹھہرا دیا آفتاب کو اس پر دلیل ۔ تفسیر - أَلَمْ تَرَ إِلى رَبِّكَ كَيْفَ مَنَ الظَّلَّ ۔ کیا تم نے نہیں دیکھا اپنے رب کا ایک عجیب نظارہ۔ اس نے وہ سایہ بنایا ہے جو صبح صادق سے لے کر غروب تک ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا اختیار تھا کہ وہ سایہ اپنے رنگ ہی میں ٹھہر جاتا۔ سورج کو دلیل بنایا کہ وہ سایہ سورج کے سامنے آگے آگے ہی سمٹتا چلا جاتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۵) ٢٩ وَ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ الرِّيحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَى رَحْمَتِهِ وَ أَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً طَهُوراً ۔ ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جس نے بھیجا ہواؤں کو خوشخبری سنانے والی اس کی رحمت کی آگے آگے اور ہم نے بادل سے پانی اتارا بڑا پاکیزہ۔ تفسیر - أَرْسَلَ الرِّيحَ بُشْرًا بَيْنَ يَدَى رَحْمَتِہ ۔ نبی کریم صلعم سے پہلے بعض موحد لوگ امیه بن الصلت، زید بن عمر و پیدا ہوئے۔ مگر جماعت صرف نبی کریم صلعم نے بنائی ۔ اسی طرح مسیح موعودؓ سے پہلے سید احمد خان وفات مسیح کا قائل تھا۔ مگر یہ خدا پرست جماعت یہ پابند کتاب و سنت مرزا کے لئے تھی۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه تمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۶۹) وَهُوَ الَّذِى مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ هَذَا عَذَبٌ فُرَاتٌ وَ هُذَا مِلْحٌ أُجَاجٌ وَجَعَلَ بَيْنَهُمَا بَرْزَخًا وَ حِجْرًا مَّحْجُورًا - ترجمہ ۔ وہی اللہ ہے جس نے چلا دیا اور بہاد یا دو دریاؤں کو کہ پھر (ایک) تو میٹھا پانی پیاس بجھانے والا ہے اور وہ دوسرا کھارا کڑوا اور دونوں کے بیچ میں ایک روک وسد مضبوط رکھ دی ہے۔ تفسیر - هَذَا عَذب فرات - سمندر سے بخار اٹھتے ۔ مون سونیں چلتی ہیں ۔ سمندر میں کھار ں۔ سمندر میں کھاری پانی ۔