حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 247
حقائق الفرقان ۲۴۷ سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ ۳۶- وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتٰبَ وَجَعَلْنَا مَعَهُ أَخَاهُ هُرُونَ وَزِيرًا - ترجمہ ۔ اور بے شک ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور اس کے ساتھ اس کے بھائی ہارون کو وزیر بنادیا۔ تفسیر - وزيراً بوجھ بٹانے والا ۔ (ضمیمہ اخبار بدر قادریان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخه ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ صفحه ۱۸۵ ) وَعَادًا وَ ثَمُودَا وَ اَصْحِبَ الرَّسِ وَ قُرُونَا بَيْنَ ذَلِكَ كَثِيرًا - ترجمہ ۔ اور قوم عاد کو اور ثمود کو اور گڑھے والوں کو اور ان کے بیچ میں بہت سی جماعتیں اور سنگتوں کو ہم نے ہلاک کر دیا۔ تفسیر - اصحب الرس ۔ میں نے اس کے متعلق بہت تحقیقات کی ہے۔ کوئی کتاب ان کے حالات کی نہیں ملی۔ ہاں قرآن مجید میں تدبر کرنے سے یہ معلوم ہوا کہ اس سے مراد یوسف کو کنوئیں میں ڈالنے والے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۸۵) ۴۲ - ۴۳۔ وَ إِذَا رَأَوْكَ إِنْ يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا أَهْذَا الَّذِي بَعَثَ اللَّهُ رَسُولًا إِنْ كَادَ لَيُضِلُّنَا عَنْ الهَتِنَا لَوْ لَا أَنْ صَبَرُنَا عَلَيْهَا وَسَوْفَ يَعْلَمُونَ حِيْنَ يَرَوْنَ الْعَذَابَ مَنْ أَضَلُّ سَبِيلًا - ترجمہ ۔ اور یہ جب تجھ کو دیکھتے ہیں تو تیرے ٹھٹھے ہی کرتے ہیں۔ کیا یہی شخص ہے جس کو اللہ نے پیغمبر بنا کر بھیجا ہے۔ یہ تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بھٹکا دے گا ہم کو اپنے معبودوں سے اگر ہم نہ صبر کرتے اُن پر اور آگے چل کر یہ معلوم کر لیں گے جب عذاب دیکھیں گے کہ کون بہت ہی راہ سے بھٹکا ہوا ہے ۔ تفسیر ۔ اور جہاں تجھ کو دیکھا کچھ کام نہیں تجھ سے مگر ٹھٹھے کرتے۔ کیا یہی ہے جس کو بھیجا اللہ نے پیغام دے کر ۔ یہ تو گا ہی تھا کہ بچلاوے ہم کو ہمارے ٹھا کروں سے کبھی ہم نہ ثابت رہتے ان پر۔ اور آگے جائیں گے جس وقت دیکھیں گے عذاب کون بچلا ہے راہ سے۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۰۱ حاشیه ) إِنْ يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا ۔ بڑا حقیر قرار دیتے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ (۱۸۵)