حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 245 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 245

حقائق الفرقان ۲۴۵ سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ - رووله تفسیر ۔ وَقَالَ الرَّسُولُ ۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسلام کے تنزل کی یہی وجہ خدا کے حضور بیان فرماویں گے کہ اسلامیوں نے عملی طور پر قرآن شریف کو چھوڑ دیا۔ مثلاً قرآن نے ایک قاعدہ بتایا ہے ۔ لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَ لَكُمْ (ابراهیم : ۸) بہت لوگ ہیں جو اس کے خلاف عمل کرتے ہیں۔ مجھے ایک دفعہ ایک عورت نے ایک دھیلا دیا۔ میں نے شکر کیا کہ یہی پیسہ خدا کے نام دے دوں تو خدا تعالیٰ ایک دانہ کی کئی بالیاں اور سات سات سو دانے بنانے والا ہے۔ اور اگر اپنے علم کے مطابق دوائی بنالوں تو دس ہزار غریب کے کام آئے ۔ اور اس شکر سے بہت نفع اٹھایا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شکر کی روح تھی ۔ جو کپڑا مل گیا ۔ پہن لیا۔ مگر بعض لوگ ہیں کہ وہ خدا کی نعمت پر شکر نہیں کرتے۔ اور پھر ساری عمر دکھ میں رہتے ہیں۔ ایک شخص کو میں نے تین ہزار روپیہ دیا۔ اس نے کہا کہ اس سے میرا کیا بنتا ہے؟ میں نہ کہا کہ یہ کفر نعمت ہے واقعہ میں کچھ نہ بنے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ وہ سب روپیہ برباد ہو گیا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۴ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۵) کسی کے نام اس کے دوست کی چٹھی آ جائے یا کسی حاکم کا پروانہ تو وہ شخص خواہ خواندہ ہو یا ناخواندہ سب کام چھوڑ چھاڑ کر پہلے اسے پڑھا کر سنتا ہے اور پھر اس پر عمل کرتا ہے۔ تجارتی معاملات میں بعض اوقات ایک چٹھی کی اتنی قدر ہوتی ہے کہ اس کے سب سے پہلے حاصل کرنے کیلئے کئی سو روپے خرچ کر دیتے ہیں۔ پھر باوجود کئی خطرات کے۔ مثلاً ممکن ہے جس جگہ سے مال کی زیادہ بکری کی خبر آئی ہے وہاں کوئی اور سوداگر پہنچ گیا ہو یا رستہ میں اس کا مال ہی ضائع ہو جائے ۔ وہ اس مقام پر خود یا اپنا مال پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔ مگر کس قدر تعجب کی بات ہے کہ حسن واحسان کے سرچشمے احکم الحاکمین ارحم الراحمین کی چٹھی ہو اور چٹھی رساں حضرت سید نا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سا جلیل القدر خاتم کمالات نبوت، خاتم کمالات انسانیت انسان ہو اور پھر ایک مسلمان اس کی پرواہ نہ کرے۔ قرآن مجید ان میں ہو مگر محض اس لئے کہ گھر کے طاقچہ میں پڑا رہے۔ اور نیچے سے وباء کے ے اگر تم شکر کرو گے تو میں (خود) تم کو اور زیادہ کردوں گا۔