حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 242
حقائق الفرقان ۲۴۲ سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ (۹) - جَنَّةُ الْخُلْدِ آسمان میں ہے اور جس جنت میں آدم رہے وہ زمین میں ہے جیسے کہا ہے إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً (البقرة : (۳) اور نہیں فرما یافِي السَّمَاءِ أَوْ جَنَّةَ الْمَأْوَى (۱۰) ۔ جَنَّةُ الْخُلْدِ میں شیاطین کو دخل نہیں اور ان کی خبیث باتیں وہاں نہیں پہنچ سکتیں الیه يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ (فاطر : 11) ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۱۳ تا ۱۱۵) ۱۹ - قَالُوا سُبْحَنَكَ مَا كَانَ يَنْبَغِي لَنَا أَنْ تَتَّخِذَ مِنْ دُونِكَ مِنْ أَوْلِيَاءَ وَ لكِنْ مَتَعْتَهُمْ وَآبَاءَهُمْ حَتَّى نَسُوا الذِّكْرَ وَكَانُوا قَوْمًا بُورًا - ترجمہ ۔ وہ عرض کریں گے تیری تو پاک ذات ہے ہمیں یہ بات کیوں کر زیبا تھی کہ بنالیں تیرے سوا دوسرا دلی دوست لیکن تو نے ہی فائدے پہنچائے ان کو اور ان کے باپ دادا کو یہاں تک کہ یہ قرآن اور پند نامہ اور تیری یاد بھول بیٹھے اور یہ قوم ہلاک ہونے والی ہی تھی۔ تفسیر - نسوا الذکر ۔ اللہ کی یاد چھوڑ دیتے ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ہے (جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۴) ٢١ - وَ مَا أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنَ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا إِنَّهُمْ لَيَأْكُلُونَ الطَّعَامَ وَيَمْشُونَ فِي الْأَسْوَاقِ وَ جَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَةً اَتَصْبِرُونَ وَكَانَ رَبُّكَ بَصِيرًا - ترجمہ ۔ اور ہم نے جتنے تجھ سے پہلے رسول بھیجے وہ سب کھانا کھانے والے ہی تھے اور بازاروں میں چلا پھرا کرتے تھے اور ہم نے بنایا ہے بعض کو بعض کے لئے تمیز کا موجب۔ دیکھیں تم نیکیوں پر جمے رہتے اور بدیوں سے بچتے ہو یا نہیں اور تیرا رب تو بڑا بینا ہے۔ تفسیر فتنہ ۔ ایک تندرست ہوتے ہیں۔ ایک مریض، ایک بادشاہ، ایک اولوالعزم رسول، ایک غنی، ایک فقیر ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہم ہوتے ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۴) ا میں خاص زمین میں ایک نائب حاکم بنانے والا ہوں۔ ۲ آسمان میں یا جنت المراً وئی میں ۔ سے اس کی طرف پاک باتیں صعود کرتی ہیں ۔