حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 15
حقائق الفرقان ۱۵ سُورَةُ مَرْيَمَ بھائیوں کی تحقیق کرتے پھریں۔ یہ باتیں تمہاری روحانیت میں داخل نہیں ۔ ہم نے آج جو کچھ سمجھایا ۔ وہ درد دل سے سمجھایا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہی سمجھ دے ۔ اسی کے قبضہ میں سب کے دل ہیں ۔ تم شکر کرو کہ ایک شخص کے ذریعہ تمہاری جماعت کا شیرازہ قائم ہے۔ اتفاق بڑی نعمت ہے۔ اور یہ مشکل سے حاصل ہوتا ہے۔ یہ خدا کا فضل ہے کہ تم کو ایسا شخص دے دیا جو شیرازہ وحدت قائم رکھے جاتا ہے وہ نہ تو جوان ہے اور نہ اس کے علوم میں اتنی وسعت جتنی اس زمانہ میں چاہیے لیکن خدا نے تو موسی کے عصا سے جو بے جان لکڑی تھی اتنا بڑا کام لے لیا تھا کہ فرعونیت کا قلع قمع ہو گیا۔ اور میں تو اللہ کے فضل سے انسان ہوں ۔ پس کیا عجب ہے کہ خدا مجھ سے یہ کام لے لے۔ تم اختلافات اور تفرقہ اندازی سے بچو نکتہ چینی میں حد سے بڑھ جانا بڑا خطرناک ہے۔ اللہ سے ڈرو۔ اللہ کی توفیق سے سب کچھ ہوگا ۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۱۱ صفحه ۲-۳) ۴۱ - إِنَّا نَحْنُ نَرِثُ الْأَرْضَ وَمَنْ عَلَيْهَا وَ إِلَيْنَا يُرْجَعُونَ ترجمہ ۔ البتہ ہم ہی وارث بن گئے زمین اور اس کی سب چیزوں کے اور ہماری ہی طرف وہ لوٹائے جائیں گے۔ تفسیر ترثُ الْأَرْضَ ۔ تمام مملکتوں اور جائیدادوں کی ملک پر غرور کرنے والے اس آیت پر غور کریں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۷ ۲ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه (۱۶۴) ۴۲- وَاذْكُرُ فِي الْكِتَبِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّهُ كَانَ صِدِّيقًا نَبِيًّا - ترجمہ ۔ اور ابراہیم کا ذکر کر کتاب میں بے شک وہ اعلیٰ درجہ کی خبرد بر دینے والا تھا۔ تفسیر اور بیان کر دے اس کتاب میں اب ابراہیم کا ابراہیم کا قصہ۔ بے رب بے ریب وہ راست باز ست باز نبی تھا۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۴۰) واذکر ۔ اس کتاب میں حضرت ابراہیم کا ذکر کر دو۔ حضرت ابراہیم کو سہ میں رہتے تھے۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۴) فِي الْكِتَبِ ابْراهِيمَ - آپ بھی اولاد کی طرف سے نا امید تھے ۔ ۹۹ برس کی عمر میں اسحق پیدا ہوئے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۶)