حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 239
حقائق الفرقان ۲۳۹ سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ ، - وَ قَالُوا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ اكْتَتَبَهَا فَهِيَ تُمْلَى عَلَيْهِ بُكْرَةً وَ أَصِيلًا - قُلْ اَنْزَلَهُ الَّذِي يَعْلَمُ السِّرَّ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا - ترجمہ ۔ اور کہنے لگے یہ تو اگلوں کی کہانیاں ہیں اور کسی سے لکھوالیا ہے سو وہی اس پر صبح شام پڑھا جاتا ہے ۔ کہہ دے یہ تو اس نے اتارا ہے جو چھپے ہوئے بھید جانتا ہے آسمانوں اور زمین کے اور وہ تو بڑا غفور و رحیم ہے۔ تفسیر - انْزَلَهُ الَّذِي يَعْلَمُ السِّرَ - وَقَالُوا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ کا جواب ہے کہ یہ کہانیاں نہیں ہیں پیشگوئیاں ہیں ۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۴) وَقَالُوا مَالِ هَذَا الرَّسُولِ يَأْكُلُ الطَّعَامَ وَ يَمْشِي فِي الْأَسْوَاقِ لَوْ لَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مَلَكُ فَيَكُونَ مَعَهُ نَذِيرًا - ترجمہ ۔ اور کہنے لگے یہ رسول کیسا ہے جو کھانا کھاتا ہے اور چلتا پھرتا ہے بازاروں میں ۔ اس کی طرف کوئی فرشتہ کیوں نہیں بھیجا گیا کہ وہ بھی اس کے ساتھ ڈرانے والا ہوتا۔ تفسیر - مَالِ هَذَا الرَّسُولِ ۔ یہ تو انسان ہے حالانکہ لکھا تھا۔ خدا فاران کے پہاڑ سے آیا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۴) أَوْ يُلْقَى إِلَيْهِ كَنْزُ أَوْ تَكُونُ لَهُ جَنَّةٌ يَأْكُلُ مِنْهَا وَقَالَ الظَّلِمُونَ إِنْ تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلًا مَّسْحُورًا - ترجمہ ۔ یا اس کی طرف کوئی خزانہ رکھا جاتا یا اس کے پاس کوئی باغ ہوتا کہ اس میں سے کھایا کرتا اور بے جا کام کرنے والوں نے کہا پس تم تو پیچھے پڑے ہوئے ہو دل فریفتہ کرنے والے، صبح و شام کھانا کھانے والے یا جادو کردہ آدمی کے۔ تفسير يُلْقَى إِلَيْهِ ۔ یہ مطالبہ بعض پیشگوئیوں کی بناء پر تھا کہ اس کے ہاتھ تو قیصر و کسری کے خزائن اور جنت شام آنے چاہئیں یہ سب کچھ ہوا ۔ مگر وہ جلد باز تھے۔ وہ کچھ فائدہ نہ اٹھا سکے۔