حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 229
حقائق الفرقان ۲۲۹ سُورَةُ النُّورِ تفسیر۔ اگر بوڑھی عورت بھی ہو تو اپنے کپڑے احتیاط سے رکھے اور اپنی زینت دوسرے پر ظاہر نہ کرے پھر کچھ مال خدا نے مردوں کا اور عورتوں کا بنایا ہے۔ ۔۔۔۔۔ بہت سی لباس پہننے والیاں ہیں پر خدا کے نزدیک ننگیاں ہیں بہت لباس خدا اور رسول کو پیارا نہیں ہوتا۔ الحکم جلد ۸ نمبر ۲۵ و ۲۶ مورخہ ۳۱ جولائی و ۱۰ / اگست ۱۹۰۴ء صفحہ ۹) ٦٢ - لَيْسَ عَلَى الْأَعْمَى حَرَجٌ وَلَا عَلَى الْأَعْرَجِ حَرَجٌ وَلَا عَلَى الْمَرِيضِ حَرَجٌ وَ لَا عَلَى أَنْفُسِكُمْ أَنْ تَأْكُلُوا مِنْ بُيُوتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَبَابِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أمَّهَتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ إِخْوَانِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَخَوَتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَعْمَامِكُمْ أَوْ بُيُوتِ عَمْتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ اَخْوَالِكُمْ أَوْ بُيُوتِ خَلْتِكُمْ أَوْ مَا مَلَكْتُمْ مَفَاتِحَةً أَوْ صَدِيقِكُمْ لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَأْكُلُوا جَمِيعًا أَوْ أَشْتَاتًا فَإِذَا دَخَلْتُمْ بُيُوتًا فَسَلِّمُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ تَحِيَّةً مِّنْ عِنْدِ اللَّهِ مُبْرَكَةً طَيِّبَةً كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللهُ لَكُمُ الْآيَتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ - ترجمہ ۔ اندھے پر تو کچھ تنگی نہیں اور نہ لنگڑے پر کچھ تنگی ہے اور نہ بیمار پر کچھ تنگی ہے اور نہ خود تمہاری ذاتوں پر یہ کہ کھاؤ اپنے گھروں میں سے یا اپنے باپ کے گھروں میں سے یا اپنی ماؤں کے گھروں میں سے یا اپنے بھائیوں کے گھروں میں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں میں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں میں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں میں سے یا اپنے ماموؤں کے گھروں میں سے یا اپنی خالاؤں کے گھروں میں سے یا ان گھروں میں سے جن کی کنجیاں تمہارے قبضہ میں ہیں یا اپنے دوست کے گھروں میں سے ، تم پر کچھ گناہ نہیں کہ تم سب مل کر کھایا کرو یا الگ الگ ۔ تم جب جانے لگو گھروں میں تو سلام کر لیا کرو اپنے لوگوں پر یہ دعائے خیر ہے اللہ کی طرف سے برکت والی عمدہ ۔ اسی طرح اللہ کھول کھول کر بیان کرتا ہے تمہارے لئے آیتیں تا کہ تم عقل سیکھو۔ تفسیر ۔ لَيْسَ عَلَى الْأَعْلَى حَرَج ۔ اندھوں سے لوگ قسم قسم کی پر ہیزیں کرتے ہیں۔ بعض احمق آدمی نابینا کے پیچھے نماز پڑھنے کو مکر وہ سمجھتے ہیں ۔ جو بے بنیاد بات ہے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ ۔