حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 228 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 228

حقائق الفرقان ۲۲۸ سُورَةُ النُّورِ ۵۹ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِيَسْتَأْذِنُكُمُ الَّذِينَ مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ وَالَّذِينَ لَمْ يَبْلُغُوا الْحُلْمَ مِنْكُمْ ثَلثَ مَرَّتٍ مِنْ قَبْلِ صَلوةِ الْفَجْرِ وَحِينَ تَضَعُونَ ثِيَابَكُمُ مِنَ الظَّهِيرَةِ وَ مِنْ بَعْدِ صَلوةِ الْعِشَاءِ ثَلْتُ عَواتٍ لَكُمْ لَيْسَ عَلَيْكُمْ وَلَا عَلَيْهِمْ جُنَاحٌ بَعْدَهُنَّ طَوُّفُونَ عَلَيْكُمْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللهُ لَكُمُ الْآيَتِ وَاللهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ۔ ترجمہ ۔ اے ایماندارو! تم سے اجازت لے کر آیا کریں تمہارے لونڈی غلام اور وہ تمہارے بچے جو حد بلوغ کو نہیں پہنچے تین وقت ۔ صبح کی نماز سے پہلے اور جس وقت تم کپڑے اتار رکھتے ہو دو پہر میں اور عشاء کی نماز کے بعد ۔ یہ تین وقت تمہارے لئے پر دے اور تنہائی کے ہیں۔ کچھ گناہ نہیں تم پر نہ ان پر ان وقتوں کے بعد ۔ وہ تو تمہارے پاس بڑے پھیرے پھرنے والے ہیں ۔ بعض بعض کے پاس آتے جاتے ہیں ۔ اسی طرح اللہ بیان فرماتا ہے تمہارے لئے کھول کھول کر آیتیں اور اللہ ہی بڑا جاننے والا بڑا حکمت والا ہے۔ تفسیر قرآن نے حکم دیا ہے کہ اے ایمان والو تمہارے گھر میں تین وقتوں میں غیر مرد اور نابالغ لڑکے نہ آویں قبل از نماز فجر، دو پہر اور بعد عشاء کے۔ کیونکہ یہ خاص احتیاط کا وقت ہے۔ الحکم جلد ۸ نمبر ۲۵ و ۲۶ مورخه ۳۱ جولائی و ۱۰ اگست ۱۹۰۴ء صفحہ ۹) ٦١ - وَالْقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَاءِ الَّتِي لَا يَرْجُونَ نِكَاحًا فَلَيْسَ عَلَيْهِنَّ جُنَاحٌ أَنْ يَضَعْنَ ثِيَابَهُنَّ غَيْرَ مُتَبَرِّجَتِ بِزِينَةٍ وَ أَنْ يَسْتَعْفِفْنَ خَيْرٌ لَهُنَّ وَ اللهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ - - ترجمہ ۔ اور بڑی بوڑھی عورتیں (ستری بہتری ) جو امید نہیں رکھتیں نکاح کی تو ان پر کچھ گناہ نہیں کہ اتار رکھیں اپنے کپڑے۔ یہ نہیں کہ وہ دکھاتی پھریں اپنا سنگار۔ اور اس سے بھی بچیں تو ان کے لئے بہت بہتر ہے اور اللہ بڑا سننے والا ہے ( ان کی ضعف کی باتیں ) اور بڑا جاننے والا ہے۔