حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 219
حقائق الفرقان ۲۱۹ سُورَةُ النُّورِ خوف بھی آئے گا۔ مگر وہ خوف امن سے بدلا جاوے گا۔ برخلاف اس کے جو ان کے منکر ہوئے ۔ وہ فاسق ہوں گے۔ چنانچہ دیکھ لو۔ کنجروں سے، رنڈیوں سے پوچھو تو اپنے تئیں اسی گروہ کی خادم بتاتی ہیں۔ جو کافر ابو بکر و عمر ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۳) اللہ نے تم میں سے مومنوں اور نیکوکاروں سے وعدہ کیا کہ انہیں اس سرزمین ( مکہ ) میں ضرور خلیفہ بنائے گا۔ جیسا ان سے پہلوں کو بنایا اور وہ دین جو ان کیلئے پسند کیا ہے۔ اسے ان کی خاطر مضبوط کر دے گا اور ان کے خوف کو امن سے بدل دے گا کہ وہ میری عبادت کریں گے اور کسی کو میرا شریک نہ ٹھہرائیں گے۔ یہ پیشین گوئی صحابہ کے حق میں ایسی پوری ہوئی کہ تاریخ عالم میں اس کی نظیر نہیں ۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۲۵۸) اور جس طرح جناب موسیٰ علیہ السلام کی قوم دشمنوں سے نجات پا کر آخر معزز اور ممتاز اور خلافت اور سلطنت سے سرفراز ہوئی ۔ اسی طرح ٹھیک اسی طرح لاریب اسی طرح اس رسول کے اتباع بھی موسیٰ علیہ السلام کے اتباع کی طرح بلکہ بڑھ کر ابراہیم کے موعود ملک بالخصوص اور اپنے وقت کے زبردست بادشاہوں پر علی العموم خلافت کریں گے ( فرمایا ) وعدہ دے چکا اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو تم میں سے جو ایمان لائے اور کا اور کام کئے انہوں نے اچھے ضرورخ اچھے ضرور خلیفہ کر دے گا ان کو اس خاص زمین میں ( جس کا وعدہ ابراہیم سے ہوا جیسے خلیفہ بنایا ان کو جوان اسلامیوں سے پہلے تھے اور طاقت بخشے گا انہیں اس دین پھیلانے کیلئے جو اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے پسند فرمایا۔ اور ضرور ہی بدل دے گا انہیں خوف کے بعد امن سے۔ ن۔ ۔ ( تصدیق براہین احمدیہ کمپیوٹر ائز ڈ ایڈیشن صفحہ ۱۳ - ۱۴) اللہ تعالیٰ کی نعمت کی قدر کرو۔ اس نے خاتم الانبیاء بھیجا۔ کتاب بھی کامل بھیجی ۔ کتاب کے سمجھانے کا خود وعدہ کیا اور ایسے لوگوں کے بھیجنے کا وعدہ فرمایا جو آ آ کر خواب غفلت سے بیدار کرتے ہیں۔ اس زمانے ہی کو دیکھو کہ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ کا وعدہ کیسا سچا اور صحیح ثابت ہوا۔ اس کا رحم ۔ اس کا فضل اور انعام کس کس طرح دستگیری کرتا ہے۔ مگر انسان کو بھی لازم ہے کہ خود بھی قدم اٹھاوے۔