حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 217 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 217

حقائق الفرقان ۲۱۷ سُورَةُ النُّورِ سے حل ہو جاتا ہے غرض یہ ہے کہ اطاعت اللہ وہی ہے جو اطاعت رسول ہے ۔ قرآن کریم کے دوسرے مقامات پر اس عقدہ کو صاف الفاظ میں حل کیا گیا ہے جیسے فرما یا قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي (ال عمران : ۳۲) ۔ یعنی اگر تم چاہتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے محب اور عزیز بن جاؤ تو اس کے لئے تدبیر یہ ہے کہ میری اطاعت کرو اور دوسرے مقام پر فرمایا : مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ الله (النساء : ۸۱) جس نے رسول اللہ کی اطاعت کی اس نے اللہ ہی کی اطاعت کی۔ فی الجملہ اس آیت میں حصول کامیابی کے لئے ایک گر بتلایا ہے جس کا نام ہے اطاعت الرسول جو اپنے اصل معنوں میں اطاعت اللہ ہی ہے کیونکہ رسول مرضات اللہ کا مظہر ہوتا ہے اور وہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ کی کل ہوتا ہے اس کا اپنا ارادہ کچھ ہوتا ہی نہیں ۔ چنانچہ فرمایا ہے کہ وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى (النجم : ۴ ۔ اللہ تعالیٰ یہ طریق کامیابی بتلا کر ایک پیشگوئی کے ذریعے سے اس اصول کی صداقت ظاہر کرتا ہے کیونکہ وَإِنْ تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا میں تو ایک دعویٰ کیا گیا ہے کہ فائدہ اس اطاعت الرسول میں یہ ہوگا کہ تم دین اور دنیا میں فائز المرام ہو جاؤ گے ۔ پس اس دعوے کو اللہ تعالیٰ ایک پیشگوئی کے رنگ میں دلیل دے کر ثابت کرتا ہے۔ (تحفہ سالانہ یار پورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ صفحه ۱۶۸ تا ۱۷۰) پس یا درکھو کہ عقائد کے لحاظ سے دنیا میں بینظیر چیز اسلام ہے۔ میں راستی سے کہتا ہوں کہ ایمان کے لحاظ سے، اعمال کے لحاظ سے دنیا میں کوئی مذہب اسلام سے مقابلہ نہیں کر سکتا۔ مگر میں یہ بھی ساتھ ہی کہوں گا کہ اسلام ہو ۔ دعو ۔ کہ اسلام ہو ۔ دعوئے اسلام نہ ہو۔ مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ (البقرة: ۱۱۳) کا مصداق ہو۔ ساری توجہ خدا تعالیٰ ہی کی طرف لگا دیوے اور ایسے طریق پر کہ گویا وہ خدا کو دیکھ رہا ہے۔ یا کم از کم اتنا ہی ہو کہ اس بات کو کامل طور پر سمجھے کہ خدا مجھ کو دیکھ رہا ہے۔ خدا تعالیٰ کے انعام کو یاد کر کے اور یہ دیکھ کر کہ کیسی کتاب ، کیسا مذہب اس نے عطا کیا ہے۔ الحکم جلد ۳ نمبر ۷ مورخہ ۳/ مارچ ۱۸۹۹ء صفحہ ۵) لے اور وہ بات نہیں کرتا اپنے نفس کی خواہش سے۔ ۲ جس نے اپنی ذات کو ہر طرح اللہ کے سپرد کر دیا اور وہ نیکو کار اللہ کا دیوانہ اور شیدا ہو۔