حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 214 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 214

حقائق الفرقان ۲۱۴ سُورَةُ النُّورِ ۵۰،۴۹ - وَ إِذَا دُعُوا إِلَى اللهِ وَرَسُولِهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ إِذَا فَرِيقٌ مِّنْهُمْ مُعْرِضُونَ - وَإِنْ يَكُن لَهُمُ الْحَقُّ يَأْتُوا إِلَيْهِ مُذْعِنِينَ - ترجمہ ۔ اور جب ان کو بلایا جاتا ہے اللہ اور اس کے رسول کی طرف تا کہ وہ فیصلہ کرے ان میں تو ان میں سے کچھ لوگ منہ پھیرنے لگتے ہیں۔ اور اگر انہیں کا کوئی حق ہو تو دوڑتے چلے آتے ہیں رسول کی طرف سر جھکائے ہوئے۔ تفسیر دعوا ۔ ان کے مطلب کے برخلاف اللہ رسول کا حکم ہو تو اعراض کرتے ہیں۔ يَكُن لَّهُمْ ۔ ان کے مطلب کے مطابق ( حق ) شریعت کا مسئلہ ہو تو ماننے کو تیار ہو (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۳) جاتے ہیں۔ وَ إِذَا دُعُوا إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ إِذَا فَرِيقٌ مِنْهُمْ مُعْرِضُونَ - وَ إِنْ يَكُنْ لَهُمُ الْحَقُّ يَأْتُوا إِلَيْهِ مُذْعِنِينَ - اَفِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ أَمِ ارْتَابُوا أَمْ يَخَافُونَ أَنْ يَحِيفَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ وَ رَسُولُهُ بَلْ أُولَئِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ ( النور : ۴۹ تا ۵۱) اور کہتے ہیں کہ ہم اللہ اور رسول پر ایمان لاتے ہیں ۔ پھر ایک فریق ان میں سے پھر جاتا ہے اور وہ ایماندار نہیں ہیں اور جب وہ اللہ اور رسول کی طرف بلائے جاتے ہیں تا کہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے تو ایک فریق ان میں سے پھر جاتا ہے اور اگر ان کے حق میں فیصلہ ہو تو فرمانبرداری کرتے ہوئے آجاتے ہیں ۔ کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے۔ یا یہ شک میں پڑ گئے ہیں یا ان کو ڈر ہے کہ اللہ اور اس کا رسول ان پر ظلم کرے گا۔ بلکہ یہ خود ہی ظالم ہیں۔ الفضل جلد ا نمبر ۵۲ ( ب ) مورخه ۸ جون ۱۹۱۴ صفحه ۱۱) ۵۳ - وَ مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَخْشَ اللَّهَ وَيَتَّقْهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَائِزُونَ - ترجمہ ۔ اور جو اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانے اور اللہ کا خوف رکھے اور اسے سپر بنائے تو یہی لوگ کامیاب ہیں ۔ تفسیر - يَتَقَهِ ۔ اصل میں يَتَّقِی تھا۔ مَنْ کی وجہ سے ہی اڑی ۔توہ سکنہ کی لگائی گئی ، ق مكسور ما قبل مفتوح لہذا ق ساکن ہوا۔