حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 211
حقائق الفرقان ۲۱۱ سُورَةُ النُّورِ اور اللہ جسے چاہتا ہے روزی دیتا ہے بے حساب (یعنی یہ لوگ دست به کار اور دل بہ یار ہوتے ہیں ) ۔ تفسير - لِيَجْزِيَهُمُ اللهُ أَحْسَنَ مَا مَا عَمِلُوا ۔ پہلے لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَیع سے بتایا کہ وہ آجکل تجارت کرتے ہیں۔ عنقریب خلفاء راشدین میں سے ہوں گے۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۲) ۴۱ - أَوْ كَظُلُمتٍ فِي بَحْرٍ تُجِي يَغْشُهُ مَوْجٌ مِنْ فَوْقِهِ مَوْجٌ مِنْ فَوْقِهِ سَحَابٌ ظُلُمَت بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍ إِذَا اَخْرَجَ يَدَهُ لَمْ يَكَدْ يَرْبِهَا وَ مَنْ لَّمْ يَجْعَلِ اللَّهُ لَهُ نُورًا فَمَا لَهُ مِنْ نُورٍ - ترجمہ ۔ یا اس کی حالت اندھیروں کے جیسی ہے۔ گہرے دریا میں اس کو دبا لیتی ہے لہر ۔ پھر لہر پر لہر اور اس کے اوپر بادل ۔ غرض گھٹا ٹوپ اندھیرے چھا رہے ہیں ایک پر ایک ۔ جب وہ اپنا ہاتھ پھیلائے تو کچھ دکھتا ہی نہیں اس کو کیونکہ اللہ نے اس کو نو ر ہی نہیں دیا تو اب اس کے لئے کچھ بھی نور نہیں۔ تفسیر آؤ گظلمت ۔ ایسے لوگوں کا ذکر جو جماعت میں داخل ہیں ۔ مگر دراصل نہیں ہو۔ یں ہوئے ۔ تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۹) ۴۲ - أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللهَ يُسَبِّحُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَاتِ وَالْأَرْضِ وَالطَّيْرُ صَفْتِ كُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهُ وَ تَسْبِيحَهُ وَاللهُ عَلِيمٌ بِمَا يَفْعَلُونَ ۔ ترجمہ ۔ کیا تجھے نہیں معلوم اللہ کی تسبیح کرتی ہیں جو چیزیں آسمان اور زمین میں ہیں اور پرندے پر پھیلائے ہوئے ۔ ہر ایک نے جان رکھی ہے اپنی نماز اور تسبیح یا اللہ نے جان رکھی ہے اس کی نماز اور تسبیح اور اللہ ہی بخوبی جانتا ہے جو وہ کرتے ہیں ۔ تفسیر - تسبح له ۔ اس کی فرماں برداری میں لگے ہوئے ہیں۔ وَالطَّيْرُ صفت ۔ اس میں پیشگوئی ہے کہ دنیا دیکھ لے گی۔ پرندان کفار کی لاشیں نوچ نوچ کر کھائیں گے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۲، ۱۸۳) ۴۳ - وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَإِلَى اللَّهِ الْبَصِيرُ - ترجمہ ۔ اور اللہ کی ہی سلطنت ہے آسمان اور زمین میں اور اللہ کی ہی طرف لوٹ کر جانا ہے۔