حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 205
حقائق الفرقان والا ہے اور بڑا جاننے والا ہے۔ ۲۰۵ سُورَةُ النُّورِ تفسیر۔ اور نکاح کر دو اپنی بیوہ عورتوں کو اور اپنے نیک غلاموں اور لونڈیوں کو اگر غریب و مفلس ہیں تو اللہ تعالی ان کو اپنے فضل سے غنی کرے گا۔ اور اللہ تعالی بڑی وسعت والا، بڑے علم والا ہے۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۹) یعنی اپنے میں سے بیوہ عورتوں اور قابل اور لائق لونڈوں اور لونڈیوں کا نکاح کر دو اگر وہ مفلس ہوں اور اس خوف سے نکاح نہ کریں تو اللہ اپنے فضل سے انہیں غنی کر دے گا۔ اس آیت کریمہ کے پہلے بدکاریوں سے بچنے کا وعظ ہے اور تاکید ہے کہ بدوں اجازت صاحب خانہ کسی کے گھر مت جاؤ۔ اپنی نگاہیں نیچے رکھو۔ پھر یہ حکم دیا ہے کہ بے بیا ہے مردوں اور عورتوں اور اپنے اچھے غلاموں ۔ داسوں اور لونڈیوں کا باذن ان کے والیوں کے بیاہ کر دو۔ دیکھ کیسا پاک اصل ہے اور پاک حکم ہے کہ اپنے لڑکوں لڑکیوں کا بیاہ تو کرتے ہو۔ داسوں اور داسیوں کے بیاہ بھی کر دو نیز شرع اسلام میں غلاموں اور لونڈے کیلئے گھر میں آنے جانے کی اجازت ہے۔ اور ان سے پردہ نہیں ۔ اب اگر ان کی شادی نہ کی جاوے تو آخر گھروں میں بدکاریوں کے مرتکب ہوں گے ۔ پس ضرور ہوا کہ ان کی شادیاں کر دی جاویں کیونکہ آخر وہ بھی ہمارے ہی بچے بچیاں ہیں۔ اور بتایا ہے کہ وہ قابلِ شادی ہوں اور شادی کی صلاحیت ان میں ہو تو ان کی شادی کرو۔ علی العموم شادی شدہ انسان کا ہل و سست نہیں رہ سکتا۔ نیز تعلقات کے باعث اس کے اخلاق میں بہت اصلاح ہو جاتی ہے۔ اور بی بی، بچوں اور بیبیوں کے کنبہ اور تمام وسیع متعلقوں سے اسے بہت کچھ اخلاق سے کام لینا پڑے گا۔ غلام اور لونڈیاں اور بے بیا ہے مرد اور عورت جن کو شہوت کے اسباب و ہتھیار دیئے گئے ہیں ۔ غریبی کے باعث اگر بیاہ نہ کریں تو اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے اور اس کے پیدا کردہ اعضاء شہوت کے متعلق کیا یقین کریں کہ ہم غریبوں کو یہ سامان حکیم خدا نے نعوذ باللہ نادانی اور ناعاقبت اندیشی سے دیا ہے۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۰۲ ، ۳۰۳) لونڈیوں کی تعلیم و تربیت چونکہ بڑی ضروری ہے اس واسطے شریعت اسلام نے یہ تجویز کیا کہ