حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 204
حقائق الفرقان ۲۰۴ سُورَةُ النُّورِ اپنے خاوندوں اور باپوں اور خسر اور اپنے بیٹوں اور خاوند کے بیٹوں اور اپنے بھائیوں اور بھتیجوں اور بھانجوں اور اپنی نیک بخت بیبیوں ( عیسائی مشن کی عورتوں کو جو لوگ اپنے گھروں میں آنے دیتے ہیں اور اسلام کے مدعی ہیں وہ غور کریں ) اور غلاموں اور ان نوکروں پر جنہیں عورتوں کی رغبت ہی نہیں (جیسے پاگل ) اور بچوں پر جو عورتوں کے معاملات سے واقف ہی نہیں۔ اور عورتوں کو واجب ہے کہ ایسی طرح پاؤں زمین پر نہ ماریں کہ ان کے کسی سنگھار کی کسی کو خبر ہو جاوے۔ اللہ کی طرف رجوع رکھو۔ ایمان والو! تو کہ نجات پاؤ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحه ۲۲۸، ۲۲۹) قُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ - (الآیہ ) ۔ کہ اپنی آنکھیں نیچے رکھیں۔ شرمگاہوں کو محفوظ رکھیں اور اپنی زینت کو نہ دکھاویں سوائے خاوندوں اور باپوں وغیرہ کے اور سوائے اپنی خاص عورتوں کے۔ اس پر بھی مجھے حیرت ہے کہ بہت کم عمل ہے۔ بہت سی عورتوں سے بھی پردہ لازم ہے۔ ہر ایک عورت سے بے پردگی نہ ہو۔ ( الحکم جلد ۸ نمبر ۲۵ و ۲۶ مورخه ۳۱ جولائی و ۱۰ اگست ۱۹۰۴ء صفحہ ۹) مَا ظَهَرَ مِنْهَا - قد - آواز تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۶۹ ) لَا يُبْدِينَ زِينَتَهُن ۔ عرب میں ناک کیلئے کوئی زیور نہیں ہوتا۔اسی واسطے ہماری شریعت میں ناک کے زیور کا ذکر نہیں ۔ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ - اوڑھنیوں کے گریبان پر ڈالنے کے یہ معنے ہیں کہ سر پر سے منہ کے سامنے گھونگٹ لڑکا کر گردن تک اس گھونگٹ کو لڑکا لو۔ پھر نظر بھی ضرور نیچے رہے گی ۔ نکالو۔ أَوْ نِسَائِهِنَّ - اس ھن سے ظاہر ہے کہ ہر مذہب کی عام عورتوں کو اجازت اندر آنے کی نہیں میں نے اس کے بڑے بڑے فساد دیکھے ہیں۔ ۳۳ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۲) وَانْكِحُوا الْأَيَامَى مِنْكُمْ وَالصَّلِحِينَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَإِمَا بِكُمْ إِنْ يَكُونُوا فُقَرَاءَ يُغْنِهِمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ - ترجمہ ۔ اورجس کا خاوند نہ ہوتم میں سے، اُس ترجمہ ۔ اور جس کا خاوند نہ ہو تم میں سے، اُس کا نکاح کر دو اور تمہارے نیک بخت غلاموں اور باندیوں نہ ۔ کا۔ اگر وہ محتاج ہوں گے تو اللہ انہیں مالدار کر دے گا اپنی مہربانی سے اور مال سے اور اللہ بڑا گنجائش