حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 201 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 201

حقائق الفرقان ۲۰۱ سُورَةُ النُّورِ تفسیر۔ لَا تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ بُيُوتِكُمْ حَتَّى تَسْتَانِسُوا وَ تُسَلِّمُوا عَلَى أَهْلِهَا ۔۔۔ اپنے گھروں کے سوا دوسروں کے گھروں میں داخل مت ہو۔ جب تک ان سے اجازت نہ لو اور داخل ہوتے ہی گھر والوں پر سلام کہو۔ (نورالدین کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحه (۲۰) اے ایمان والو! اپنے گھر کے سوا کسی کے گھر میں اطلاع واجازت کے بنا کبھی نہ جائیو ۔ بے اجازت و اطلاع جانا وحشیوں کا کام ہے بلکہ سلام کہہ کر اجازت لو۔ (اگر اتفاقا وہ نہ سُنے تو تین بار تک پوچھو۔ حدیث میں ہے ) یہ عمدہ باتیں ہیں اور اس لئے بتائی جاتی ہیں کہ ان پر عمل کرو۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۸) لَا تَدْخُلُوا بُيُوتًا ۔ جب ظاہر میں مداخلت کی اجازت نہیں۔ تو ان خلفاء کی اور ان کے متبعین کی عیب چینی کیونکر جائز ہے۔ ( تشحید الاذهان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۹ ) ۲۹ - فَإِنْ لَّمْ تَجِدُوا فِيهَا أَحَدًا فَلَا تَدْخُلُوهَا حَتَّى يُؤْذَنَ لَكُمْ ۚ وَإِنْ قِيلَ لَكُمُ ارْجِعُوا فَارْجِعُوا هُوَ أَزْكَى لَكُمْ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ - ترجمہ ۔ پھر اگر اس گھر میں تم کسی کو نہ پاؤ تو تم نہ چلے جانا گھر میں جب تک کہ تم کو اجازت نہ دی جائے اور اگر تم سے کہا جاوے کہ واپس چلے جاؤ تو واپس چلے جاؤ یہ تمہارے لئے بڑی صفائی اور حسن تہذیب کی بات ہے اور اللہ جو کچھ تم کر رہے ہو وہ سب جانتا ہے۔ تفسیر۔ اگر وہاں کوئی نہ ہوتو وہاں بدوں اجازت مت جاؤ۔ اگر تم کو کہا جاوے کہ اس وقت تم کو اندر آنے کی اجازت نہیں ۔ واپس چلے جاؤ۔ یہی پسندیدہ طرز ہے۔ اور اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال پر واقف ہے۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۸) فَارْجِعُوا ۔ لوٹ جاؤ۔ مگر آجکل کے مسلمان تو ناراض ہوتے ہیں اور طرح طرح کے شبہے کرتے ہیں۔ ایسی تعلیم بہت ہی نفع کی ہے۔ جب تم کسی گھر میں بغیر اجازت جا نہ سکو گے تو کسی کے عیب پر اطلاع بھی نہ پاؤ گے اور اس طرح مطاعن ۔ عیب چینی سے بچو گے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۲)