حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 11
حقائق الفرقان 11 سُورَةُ مَرْيَمَ (۳) ۔ سنو! انجیل متی کی ابتدا میں مسیح کو ابن داؤد اور داؤد کو ابن ابراہیم لکھا ہے۔ متی ا بابا ۔ حالانکہ مسیح اور داؤد کے درمیان اور داؤد و ابراہیم کے مابین پشت ہا پشت کا فرق ہے۔ بلکہ بقول تمہارے مسیح ابن داؤد ہے ہی نہیں ۔ (۴) ۔ سنو ! الیسبات کو ہارون کی بیٹی کہا گیا ۔ لوقا باب ۵۔ حالانکہ الیسبات اور زکریا کے زمانہ سے جن کا ذکر لوقا نے کیا ہے بہت ہی مدت پہلے ہارون مر چکے تھے۔ اور الیسبات اور بارون میں پشت ہا پشت کا فرق ہے نہیں۔ اجی حضرت یہ الیسبات انگلستان کی ملکہ نہیں بلکہ اس سے بہت پہلے گذر چکی ہے ) بات یہ ہے۔ ناموں میں اشتراک بھی ہوتا ہے۔ دیکھو یوسف اور یعقوب مسیح کے بھائی بھی ہیں اور ان سے سینکڑوں برس پہلے یوسف اور یعقوب، اسحاق نبی کے پوتے اور بیٹے بھی گزرے پس کیا ممکن نہیں کہ ایک ہارون موسی کے بھائی ہوں اور دوسرے مریم کے۔ (۵)۔سنو! عرب میں آخ اور اخت کا لفظ وسیع معنوں میں مستعمل ہوتا ہے۔ حقیقی بھائی اور ایک ہی پشت کے بھائی پر محدود نہیں ۔ دیکھو قرآن :۔ إلى ثَمُودَ أَخَاهُمُ صُلِحًا (هود : ۶۲) وَ إِلَى عَادٍ أَخَاهُمُ هُودًا (هود: ۵۱) حالانکہ صالح اور ہود اپنی اپنی قوم کے حقیقی بھائی نہ تھے۔ اور زرقانی شرح مواہب اللہ نیہ میں ازواج کی تاریخ میں صفیہ کے قصے میں لکھا ہے کہ صفیہ بی بی پر جو خیبر کے یہود سے تھیں ۔ رسول اللہ کی اور بیبیوں نے کچھ طعن کیا اور صفیہ نے اُن کے طعن و تشنیع کا تذکرہ اپنے خاوند محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا۔ تو آپؐ نے فرمایا۔ تو نے کیوں نہ کہا۔ آئی هَارُونَ وَعَمِّي مُوسَى وَزَوْجِي مُحَمَّدٌ۔ دیکھو دیکھو یہاں بارون موسی نبی کے بھائی کو اب یعنی باپ کہا حالانکہ بہت مدت پہلے گزر چکے۔ عرب کے لوگ عمدہ تلوار کو اخو ثقة اور بڑے بہادر کو آخُو غَمَرَاتِ الْمَوْتِ کہتے اے مشہود کی طرف اپنے بھائی صالح کو۔ ہے اور عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو۔ میرے والد ہارون اور میرے چچا موسیٰ اور میرے خاوند محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہیں ۔