حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 198
حقائق الفرقان ۱۹۸ سُورَةُ النُّورِ جو لوگ پسند کرتے ہیں کہ مومنوں میں بے حیائی کی باتیں پھیلیں ان کے لئے عذاب الیم ہے دنیا اور آخرت میں۔ اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۱) ٢٢ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّبِعُوا خُطُوتِ الشَّيْطَنِ وَ مَنْ يَتَّبِعُ خُطُوتِ الشَّيْطَنِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ مَا زَكَى مِنْكُم مِّنْ أَحَدٍ أَبَدًا وَلَكِنَّ اللهَ يُزَكِّي مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ - - ترجمہ ۔ اے ایماندارو ! شیطان کے قدموں پر نہ چلو اور جو چلے گا شیطان کے قدموں پر تو وہ تو کھلی ہوئی بے حیائی اور برے کام ہی کو کہے گا۔ اور اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تم پر اور اس کی رحمت تو تم میں سے کوئی بھی پاک نہ ہوتا کبھی لیکن اللہ پاک کر دیتا ہے جس کو چاہے اور اللہ بڑا سننے والا بڑا جاننے والا ہے۔ تفسیر - لا تَتَّبِعُوا خُطُواتِ الشَّيْطَن ۔ ایمان والواللہ سے دور خبیث روح یعنی شیطان کی راہ اختیار نہ کرو۔ وَ مَنْ يَتَّبِعُ خُطُواتِ الشَّيْطن ۔ یورپ اور شیعہ میں فسق و فجور بڑھنے کا باعث بزرگوں کو مشتہم کرنا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ے رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۱) ۲۳ - وَلَا يَأْتَلِ أُولُوا الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَ السَّعَةِ أَنْ يُؤْتُوا أُولِي الْقُرْبَى وَ الْمَسْكِينَ وَالْمُهْجِرِينَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَلْيَعْفُوا وَلْيَصْفَحُوا أَلَا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللهُ لَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ۔ - ترجمہ ۔ اور قسم نہ کھا بیٹھیں تم میں سے بزرگی والے اور مقدور والے اس بات کی کہ وہ کچھ نہ دیں گے قرابت داروں اور محتاجوں کو اور اللہ کی راہ میں ہجرت کرنے والوں کو ، تو ان کو چاہیے کہ قصور معاف کر دیں اور درگزر کریں۔ کیا تم نہیں چاہتے کہ اللہ تمہاری مغفرت کرے اور اللہ تو بڑا غفور رحیم ہے۔ تفسیر - وَلِيَعْفُوا وَ لْيَصْفَحُوا أَلَا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللهُ لَكُمْ ۔ دکھ اور تکلیف دینے والوں پر عفو کرو اور ان سے درگزر ۔ کیا تم کو پسند نہیں کہ اللہ تعالیٰ تم سے درگزر کرے ۔ اگر اللہ تعالیٰ کا تم سے درگزر کرنا تمہیں پسند ہے تو اس کی یہی تدبیر ہے کہ تم لوگوں سے درگزر کرو۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۳۲) اُولُوا الْفَضْلِ _ ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ صفحہ ۱۸۲)