حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 197
حقائق الفرقان ۱۹۷ سُورَةُ النُّورِ - وَلَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ قُلْتُم مَّا يَكُونُ لَنَا أَنْ تَتَكَلَّمَ بِهَذَا سُبْحَنَكَ وو هُذَا بُهْتَان عَظِيمٌ - - ترجمہ ۔ اور ایسا کیوں نہ کیا کہ جب تم نے سنی تھی یہ بات تو بول اٹھتے کہ ہمیں نہیں چاہئے کہ ایسی بات زبان پر لائیں ۔ اے اللہ ! تیری پاک ذات ہے یہ تو بڑا ہی بہتان ہے۔ تفسیر - لَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ - حضرت عائشہ صدیقہ پر افك باندھا گیا تھا۔ اس پر یہ آیات نازل ہوئیں۔ أَنْ تَتَكَلَّمَ بِهذا ۔ خوب یا درکھو کہ اس قسم کی باتوں کا ذکر بھی جائز نہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ / جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۱) حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کے متعلق بعض نے سوء ظنی کی۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے حضرت عائشہ صدیقہ کی تطہیر فرمائی اور ان بدظنی کرنے والوں کیلئے حکم آیا لَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوهُ یعنی جب عائشہ صدیقہ کی نسبت کوئی بات تم نے سنی تھی ۔ تو کیوں تم نے سنتے ہی نہ کہا کہ یہ بات تو منہ سے نکالنے ہی کے قابل نہیں بلکہ تم یہ کہتے سُبْحَانَگ پاک ذات تو اللہ تعالیٰ ہی کی ہے مگر هُذَا بُهْتَان عَظِيمٌ یہ تو بہت ہی بڑا بہتان ہے ۔ (الحکم جلد ۹ نمبر ۱۶ مورخه ۱۰ رمئی ۱۹۰۵ ء صفحه ۵ ) ۱۸ - يَعِظُكُمُ اللهُ أَنْ تَعُودُوا لِمِثْلِهِ اَبَدًا إِنْ كُنْتُم مُّؤْمِنِينَ - ترجمہ ۔ اللہ تم کو نصیحت کرتا ہے کہ پھر ایسا کبھی نہ کرنا جب تم مومن ہو۔ تفسیر - لمثلة ۔ بہتان ہو یا ایسی کوئی بات۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ / جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۱) ٢٠ - إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ - ترجمہ ۔ جو لوگ چاہتے ہیں کہ بدکاری کی تہمتوں کو مشہور کریں ایمانداروں میں تو ان کے لئے ٹیس دینے والا عذاب ہے دنیا اور آخرت میں اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ہو۔ تفسیر ۔ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ ۔ شیعہ میں یہ بڑا بھاری عیب ہے کہ وہ پاکوں پر الزام لگانے میں دلیر ہیں۔ (ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ / جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۱)