حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 172
حقائق الفرقان غَيْرُهُ أَفَلَا تَتَّقُونَ - ۱۷۲ سُوْرَةُ الْمُؤْمِنُونَ فَأَرْسَلْنَا فِيهِمْ رَسُولًا مِنْهُمْ أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَهِ ترجمہ ۔ اور ان میں بھیجا ہم نے انہی میں کا ایک رسول کہ اللہ ہی کی عبادت کرنا۔ تمہارا کوئی سچا معبود نہیں اللہ کے سوا تو کیا تم کچھ بھی اس سے نہیں ڈرتے بدیوں سے کیوں نہیں بچتے۔ تفسیر - أفَلا تَتَّقُونَ تم کیوں بدیوں سے نہیں بچتے ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰) ۳۴- وَ قَالَ الْمَلَأُ مِنْ قَوْمِهِ الَّذِينَ كَفَرُوا وَ كَذَّبُوا بِلِقَاءِ الْآخِرَةِ وَ اتْرَفْتُهُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا مَا هَذَا إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يَأْكُلُ مِمَّا تَأْكُلُونَ مِنْهُ وَ يَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُونَ - ترجمہ ۔ اور اس کی قوم کے رعب دار سردار بولے جو کافر تھے اور جھٹلاتے تھے آخرت کی ملاقات کو اور ہم نے ان کو آرام دے رکھا تھا دنیا کی زندگی میں بولے یہ تو تمہارے ہی جیسا ایک آدمی ہے وہ بھی کھاتا ہے اسی قسم سے جس سے تم کھاتے ہو اور پیتا ہے جس میں سے تم پیتے ہو۔ تفسیر۔ اس سورۃ کے شروع میں خدا تعالیٰ نے مومنوں کے اوصاف بیان فرمائے ۔ اب حضرت نوح کا ذکر کرتا ہے جو لوگ مفلح ہوتے ہیں ان میں ایک نوح تھا۔ الملا ۔ جن کی بات کی طرف لوگ جھکتے ہیں ۔ درباری ، اشراف، حاکم ، بڑے دنیا دار ۔ مَا هُذَا إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُم ۔ انہوں نے مساوات کیلئے کھانے پینے کی حالتوں پر غور کیا کہ ہماری مانند ہے۔ اس قسم کے خیالات انسان کو اتباع حق سے محروم رکھتے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۸۰ ) ۴۰- قَالَ رَبِّ انْصُرْنِي بِمَا كَذَّبُونِ - ترجمہ ۔ پیغمبر نے کہا اے میرے رب ! میری مدد کر کیونکہ انہوں نے مجھ کو جھٹلایا۔