حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 161
حقائق الفرقان ١۶١ سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ دوسرے کے احکام و اوامر کی ویسی اطاعت ، وہی تعمیل ، وہی تعظیم ، اسی طرز و نسج پر امید و ڈر ہرگز نہ ہو۔ اور کسی کو اس کا شریک بنایا جاوے۔ جب انسان ان دونوں مرحلوں کو طے کر لیتا ہے۔ یا یوں کہو کہ خدا تعالیٰ کی نافرمانی چھوڑتا اور اس کی اطاعت اور صرف اسی کی اطاعت کرتا ہے تو پھر اس کا آخری مرتبہ یہ ہوتا ہے کہ وہ انسان متقی ہو جاتا ہے۔ تمام دکھوں سے محفوظ ہو کر سچی راحتوں سے بہرہ ور ہوتا ہے۔ پس نوح علیہ السلام نے آ کر اپنی قوم کے سامنے وہی تعلیم پیش کی جو تمام راست بازوں کی تعلیم کا خلاصہ اور انبیاء اور رسل کی بعثت کی اصل غرض ہوتی ہے اور پھر انہیں کہا آفَلا تَتَّقُونَ تم کیوں متقی نہیں بنتے ؟ یا درکھو انسان کو جس قدر ضرورتیں پیش آ سکتی ہیں۔ جس قدر خواہشیں اور امنگیں اسے کسی کی طرف کھینچ کر لے جاسکتی ہیں وہ سب تقوی سے حاصل ہوتی ہیں۔ متقی اللہ تعالیٰ کا محبوب ہوتا ہے اور اللہ سے بڑھ کر انسان کس دوست اور حبیب کی خواہش کر سکتا ہے تقویٰ سے انسان خدا تعالیٰ کی توٹی کے نیچے آتا ہے۔ متقی کے ساتھ اللہ ہوتا ہے۔ متقی کے دشمن ہلاک ہوتے ہیں۔ متقی کو اللہ تعالیٰ اپنی جناب سے تعلیم دیتا ہے۔ متقی کو ہر تنگی سے نجات ملتی ہے۔ اللہ تعالیٰ منتقی کو ایسی راہوں اور جگہوں سے رزق پہونچاتا ہے کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں آ سکتا جیسا کہ خود اس کی حمید و مجید کتاب میں موجود ہے۔ ه۔ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ وَاللَّهُ وَلِيُّ الْمُتَّقِينَ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ - إِنْ تَتَّقُوا اللهَ يَجْعَلْ لَّكُمْ فُرْقَانَا - وَاتَّقُوا اللَّهَ وَيُعَلِّمُكُمُ اللَّهُ - مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ اب مجھے کوئی بتا دے کہ انسان اس کے سوا اور چاہتا کیا ہے۔ اس کی تمام خواہشیں ، تمام ضرورتیں، اے بے شک اللہ پسند کرتا ہے متقیوں کو ۔ ۲ے اور اللہ تو متقیوں ہی کا دوست ہے۔ سے کچھ شک نہیں کہ اللہ متقیوں کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ جو اس کو دینے والے صاحب نظر نیکو کار ہیں ۔ ہے اگر تم اللہ کوسپر بناؤ گے تو وہ تمہارے لئے ہر ایک کام میں ایک کھلا فیصلہ دے گا ۔ ۵۔ اور اللہ ہی کو سپر بناؤ اور اللہ تم کو سکھاتا ہے۔ جو شخص ڈرتا ہے اللہ سے تو اللہ پیدا کر دے گا اس کے لئے کوئی راہ نجات ۔ اور اس کو وہاں سے رزق پہنچائے گا جہاں سے اس کو گمان بھی نہ ہو۔