حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 7
حقائق الفرقان سُورَةُ مَرْيَمَ ۱۸ - فَاتَّخَذَتْ مِنْ دُونِهِمْ حِجَابًا فَأَرْسَلْنَا إِلَيْهَا رُوحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِيًّا - ترجمہ ۔ پھر پردہ ڈال لی ان کی طرف سے پھر ہم نے بھیجا اس کی طرف ہمارے فرشتے کو تو وہ بن گیا اُس کے سامنے اچھا خاصا آدمی ۔ تفسیر - مِنْ دُونِهِمْ حِجَابًا ۔ ان لوگوں سے کوئی تعلق نہ رکھا یعنی یہ الگ رہنے لگیں ۔ رُوحَنَا ۔ ہمارا کلام ۔ چنانچہ بہت فرشتوں کے ذریعے یہ کلام پہونچا۔ اس لئے نا فرمایا إِذْ قَالَتِ الْمَلَئِكَةُ يُمَرْيَمُ إِنَّ اللَّهَ يُبَشِّرُكِ - (ال عمران : ۴۶) فَتَمَثَّل - جبرئیل کا تمثل نبی کریم کے سامنے بھی آیا۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل ، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۳) رُوحَنَا ۔ اپنا کلام ۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحہ ۴۶۶ ) ۲۲- قَالَ كَذَلِكِ قَالَ رَبُّكِ هُوَ عَلَى هَيْنَ ۚ وَ لِنَجْعَلَهُ آيَةً لِلنَّاسِ وَ رَحْمَةً مِنَّا وَكَانَ أَمْرًا مَقْضِيًّا - ترجمہ ۔ فرشتہ نے کہا۔ ہاں اللہ کی مرضی یوں ہی ہے۔ تیرے رب نے فرمایا ہے یہ بات مجھ پر آسان ہے ۔ ہم اس کو لوگوں کے لئے ایک نشان بنانا چاہتے ہیں اور خاص ہمارے پاس کی رحمت اور یہ کام تو ہو چکا ہے۔ تفسير - كذلك ۔ یہ بات بھی سچ ہے اور خدا کا کلام بھی سچ۔ مَقْضِيًّا ۔ حکم جاری ہوا ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ مئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۳) لے جب کہا فرشتوں نے اے مریم ! اللہ تجھ کو خوشخبری دیتا ہے۔