حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 157 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 157

حقائق الفرقان ۱۵۷ سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ قیامت کے پانچ معنے آئے ہیں ۔ (۱) ۔ قرن (صدی) کا گزر جانا چنانچہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ میری امت کیا پانچ سو برس بھی نہ رہے گی۔ اس میں پیشگوئی ہے۔ (۲) - مَنْ مَاتَ فَقَدْ قَامَتْ قِيَامَتُهُ شیخ ابن عربی فتوحات میں لکھتے ہیں۔ قیامت قیام سے نکلی ہے۔ گویا انسان جب دنیا سے اٹھ کھڑا ہوا تو قیامت ہوگی ۔ جس طرح دینی تکمیل چھ باتوں میں فرمائی (۱) خشوع في الصلوة (۲)۔ اعراض عن اللغو ۔ (۳) فعل للزكوة (۴) حفاظت فروج (۵) - رعایت عہد و امانت (۶) حفاظت صلوٰۃ ۔ ویسے ہی انسان کی ظاہری جسم کی بناوٹ ہے۔ اس کے بعد بتایا۔ نطفہ ، علقہ ، مضغہ ، ہڈی ، ہڈیوں پر گوشت چڑھانا ، روح کا نفخ ۔ آسمان میں بھی سات درجے ہیں۔ ایک امر کی عرش سے تحریک ہوتی ہے اور پھر آہستہ آہستہ سماء دنیا کے ذریعے اس کا اثر عناصر پر پڑتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۹) 19 - وَ اَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً بِقَدَرٍ فَاسْكَتْهُ فِي الْأَرْضِ وَ إِنَّا عَلَى ذَهَابِ بِهِ لَقْدِرُونَ - ترجمہ ۔ اور ہم نے بادل سے پانی برسایا پھر اس کو ٹھہرا یا زمین میں اور ہم اس کے لے جانے پر بھی قادر ہیں ۔ تفسیر وَ إِنَّا عَلَى ذَهَابِ بِهِ لَقَدِرُونَ ۔ یہ عام نظارۂ قدرت ہے کہ بادل برستا ہے پانی ٹھہرتا ہے۔ وہی پانی پھر آسمان پر چڑھ جاتا ہے۔ اسی طرح وحی و علوم کا حال ہے۔ ایک وقت دنیا پر رائج ہوتے ہیں ۔ دوسرے وقت اٹھائے جاتے ہیں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ جولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۹) ۲۱ - وَ شَجَرَةً تَخْرُجُ مِنْ طُورِ سَيْنَاءَ تَنْبُتُ بِالدُّهْنِ وَصِبْغٍ لِلْآكِلِينَ - ترجمہ ۔ اور وہ درخت پیدا کیا جو طور سینا سے نکلتا ہے وہ چکنائی وسالن کے لئے اگتا ہے کھانے