حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 151 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 151

حقائق الفرقان ۱۵۱ سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ ہو۔ پھر تم ہی میں سے وہ بد بخت بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ خلیفہ کیا چیز ہے بڑھاپے کی وجہ سے ہوش ماری گئی۔ دیکھو سنو اور یا درکھو مجھے خدا تعالیٰ نے آپ خلیفہ بنایا ہے اور میں تم میں سے کسی کا بھی خدا کے فضل سے محتاج نہیں اور میں نے اس سے دعا کی ہے کہ مجھے ارذل العمر کے نتائج سے محفوظ رکھے اور اس نے رکھا ہے۔ اپنے کلام کا فہم مجھے عطا فرمایا ہے یہ باتیں خدا تعالیٰ کو پسند نہیں ہیں وہ میرے لئے ایک غیرت رکھتا ہے اس واسطے ایسے خیالات سے توبہ کرو۔ اس نے میرے قومی کو ہر طرح سلامت اور محفوظ رکھا ہے (الحمد لله على ذلك ) ۔ الغرض امانات اور معاہدات کی رعایت کرو۔ اس سے تمہارے اندر ایک اور کمال پیدا ہوگا ۔ جیسے نطفہ ترقی کر کے ایک انتہائی نقطہ پر پہنچتا ہے پیدائش جسمانی کے مراتب ستہ گزارنے کے بعد انسانیت کی روح اس کے اندر آتی ہے اسی طرح روحانی تکوین کے ان چھ مدارج کو طے کر کے بھی انسان کامل بنتا ہے اور اس کے مقابل میں ثمَّ انْشَأْنُهُ خَلْقًا آخَرَ کو رکھا ہے۔ پھر روحانی کمال کا مرتبہ وہی نماز ہے جس سے شروع کیا تھا اور اب اسی پر ختم کر کے کہا وَ الَّذِینَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ جیسے بچہ پیٹ ہی میں سے گزر کر نکلتا ہے اسی طرح پر تم اگلے جہاں تک جانے میں اپنی عمر نماز ہی میں گزاردو اور پانچ وقت کی نماز سنوار کر پڑھو۔ یہ فروع ہیں جو میں ایمان پر مترتب سمجھتا ہوں ۔ ان میں سے بعض انسان کے قومی اور جسم پر مؤثر ہیں بعض اس کے اموال پر ۔ اس کے ساتھ ہی میں تمہیں کہتا ہوں کہ بدظنیاں چھوڑ دو بدظنی بہت بری بلا ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْم (الحجرات: ۱۳) اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا إِيَّاكُمْ وَ الظَّنَّ فَإِنَّ الظَّنَّ أَكْذَبُ الْحَدِيثِ صحیح بخاری کتاب الفرائض باب تعليم الفرائض) بدظنی کرنے والا جھوٹا ہوتا ہے ۔ اور یہ جو کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو پھیلا یا نہ کرو اللہ تعالیٰ نے اس سے منع کیا ہے۔ امن یا خوف کی کوئی بات تم پھیلانے کے مجاز نہیں بلکہ اسے اپنے امیر اور سر گروہ کے پاس پہنچا دو وہ جو مناسب سمجھے گا کر لے گا۔ دیکھو جس شخص نے اظہار الحق کے دونمبر نکالے اور جنہوں نے کھلی لے کچھ شک نہیں بعض بدگمانیاں گناہ ہیں۔ ۲ بدظنی سے بچو یقیناً بدظنی سب سے بڑا جھوٹ ہے۔