حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 6
حقائق الفرقان جَبَّارًا ۔ بگاڑ کرنے والا ۔ سُورَةُ مَرْيَمَ وَ يَوْمَ يموت ۔ دیکھئے یہ مقام مضارع ہے اور قابلِ یادداشت ! یحی اموات میں داخل ہے اور اسے يَمُوتُ فرمایا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل ، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۳) 1 - وَاذْكُرُ فِي الْكِتٰبِ مَرْيَمَ إِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِهَا مَكَانًا شَرْقِيًّا - ترجمہ۔ اور مریم کا بیان کر کتاب میں جب وہ الگ جا بیٹھی اپنے لوگوں سے مشرق رخ کسی جگہ۔ تفسیر ۔ ناامیدوں کو امیدیں دلانے والا ہے۔ حضرت زکریا کی طرح مریم کا حال تھا۔ اسی طرح مکہ میں مدت سے بت پرستی کا زور تھا۔ کہاں امید ہو سکتی تھی کہ وہاں ایک نبی پیدا ہوگا۔ یسعیاہ نبی کی کتاب میں فرمایا ہے کہ جس طرح ایک مطلقہ تباہ روزگار عورت ہو ۔ اسی طرح مکہ کا حال ہے۔ مگر میں خاوند والی سے زیادہ بھاگ لگاؤں گا ۔ اعلیٰ درجہ کے شہر عروس البلاد کہلاتے ہیں ۔ اسی طرح یسعیاہ کی ۴۲ - ۵۴ کی ۶ بابوں میں فرمایا ہے اور ایک نبی کے ذریعہ سے عرب کی روحانی ترقی کی پیشگوئی کی ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ مئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۳) پہلے حضرت زکریا کی دعاؤں کا ذکر کیا پھر مریم کا کہ کس طرح مشکلات کے بعد اللہ تعالیٰ نے انہیں آسانیاں دیں۔ اسی طرح رسول کریم کو تسلی دیتا ہے کہ دین اسلام ان مشکلات سے نکل جائے گا۔ مومنوں کو چاہیے کہ اللہ پر بڑی بڑی امیدیں رکھیں ۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۱۱ صفحه ۲) انْتَبَذَتْ انْفَرَدَتْ خَرَجَتْ تنہا ہوئیں۔ نکلیں۔ جن میں تھیں ان سے الگ ہوئیں ۔ شرقِيًّا - شرقی کے معنے واسعًا فَصِيحًا بہت لغتوں میں پائے جاتے ہیں۔ کیونکہ تنگ مکانوں میں دھوپ کھل کر نہیں پڑتی۔ پس شرقی وہ مکان ہے جس پر سورج اشراق کرتا ہو۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ مئی ۱۹۱۰ صفحه ۱۶۳) مَكَانًا شَرْقِيًّا ۔ کے معنے ہیں ۔ فراخ مکان جس میں دھوپ ہوا خوب لگے۔ کوئی نام تجویز کرنا غلط بات ہے۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۱۱ ء صفحه (۲)