حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 141 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 141

حقائق الفرقان ۱۴۱ سُورَةُ الْمُؤْمِنُونَ سُوْرَةُ الْمُؤْمِنُونَ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ مومنون کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو محض فضل سے سب کچھ دینے والا اور محنت کا بھی ضائع نہیں کرنے والا ۔ تفسیر سورہ حج میں میں نے یہ سنایا تھا کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالفوں اور موذیوں کو اطلاع دی گئی تھی کہ تم پر وہ مصیبت کی گھڑی آنیوالی ہے۔ جس سے حاملہ حمل گرا دے۔ دودھ پلانے والی اپنے بچے کو بھول جائے ۔ اسی سورۃ کے اخیر میں فرمایا ہے کہ نبی و مہاجرین کو مشکلات پیش آتے ہیں ۔ مگر وہ آخر میں فتح مند ہوتے ہیں۔ اور فتح مندی کا طریق بتلایا کہ نمازیں قائم کرو۔ زکوٰۃ دو۔ کتاب اللہ پر عمل کرو۔ اب اس مندر سورۃ کے بعد مومنوں کو نصرت کی بشارت دیتے ہوئے فتح مندی کے کچھ شرائط مقرر کئے اور کچھ طریقے بتائے ہیں۔ ہر چیز اپنے کمال کو چھ مرتبہ طے کر کے پہونچتی ہے۔ یہاں مومن کے روحانی کمالات کا ذکر فرمایا ہے۔ (حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے براہین حصہ پنجم میں ان آیات کی خوب تفسیر ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۷ مورخہ ۷ رجولائی ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۹) فرمائی ہے ) ۲ تا ۴ ۔ قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَشِعُونَ - وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ - ترجمہ ۔ بے شک با مراد وہ مومن ہوتے ہیں۔ جو اپنی نمازوں میں بڑی عاجزی کرتے ہیں۔ اور جو نکمی باتوں سے منہ موڑتے ہیں۔