حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 140 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 140

حقائق الفرقان ۱۴۰ سُوْرَةُ الْحَجَّ دین میں تم پر کچھ مشکل ۔ دین تمہارے باپ ابراہیم کا ۔ اس نے نام رکھا تمہارا مسلمان حکم بردار پہلے سے۔ مَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٌ ۔ نہیں رکھی تم پر دین میں کچھ مشکل ۔ ( فصل الخطاب المقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۱۹۶ ۱۹۷) ( فصل الخطاب لمقدمہ اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۱۹۶) وَ جَاهِدُوا ۔ کوشش کرو اللہ کی راہ میں ۔ جس قدر حق کوشش کا ہو۔ من حرج - حرج کے معنے تنگی کے ہیں۔ شریعت کے جس قدر کام میں نے مطالعہ کئے ہیں سب وسیع ہیں ۔ مثلاً نماز ، وقت وسیع ۔ پھر کھڑے ہو کر نہیں پڑھ سکتے تو بیٹھ کر یا لیٹ کر اور پھر کچھ بھی مشکل نہیں۔ غرض شریعت کے ہر حکم ریعت کے ہر حکم کی تعمیل اپنے اندر ایک سکھ رکھتی ہے۔ پھر یہ بھی مطلب ہے کہ ہر غلطی کا ازالہ موجود ہے۔ گناہ کیا تو بہ کر لو۔ وَغَيْرُ ذَلِكَ ابراهيم - اچھوں کا باپ۔ اسی واسطے آپیکو فرمایا ۔ کیونکہ وہ تمام اچھوں کا روحانی باپ ہے۔ سَمْكُمُ الْمُسْلِمینَ ۔ اس کے متعلق یہ نکتہ قابل یاد رکھنے کے ہے کہ کسی مذہب کا نام اس کی الہامی کتاب نے نہیں رکھا سوائے اسلام کے۔ ھو ۔ اس ضمیر میں جھگڑا ہے بعض خدا کی طرف کہتے ہیں۔ بعض ابراہیم کی جانب۔ بدلیل امة مُسْلِمَةً لَكَ (البقرة : ١٢٩) - اعْتَصِمُوا بِاللهِ ۔ اللہ کی فرماں برداری کے ذریعے اپنے تئیں ہر دکھ سے بچاؤ۔ وَنِعْمَ النَّصِيرُ ۔ اگلی سورۃ میں نصرت ہی کا ذکر آوے گا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ جون ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۷۸) لے ایک جماعت تیری فرماں بردار پیدا کر ۔