حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 5 of 560

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 5

حقائق الفرقان سُورَةُ مَرْيَمَ میں معتقد ہوں ان میں سے ایک نے لکھا ہے کہ اس میں سر یہ تھا کہ ذکر اللہ سے ضعف گھٹ جائے گا اور پھر یہ شکایت پیدا نہ ہوگی ۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ اگست ۱۹۱۱ ء صفحه (۲) ۱۲ - فَخَرَجَ عَلَى قَوْمِهِ مِنَ الْمِحْرَابِ فَأَوْحَى إِلَيْهِمْ أَنْ سَبِّحُوا بُكْرَةً وَعَشِيًّا - ترجمہ ۔ پھر اپنے لوگوں کے پاس آیا حجرہ سے تو ان کو اشارہ سے کہہ دیا۔ یاد کئے جاؤ اللہ کی صبح شام ۔ تفسیر مومن کی خلوت گاہ شیطان سے لڑائی کرنے کا ذریعہ ہے اس لئے اسے محراب کہتے ہیں۔ محراب ۔ لڑائی کا ہتھیار۔ عبادت گاہ۔ آولی ۔ جلدی جلدی یہ بات کہی ۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۴۳ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۱۱ ء صفحه ۲) ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۲۷ و ۲۸ مورخه ۳۰ را پریل، ۵ رمئی ۱۹۱۰ ء صفحه ۱۶۳) ♡ ۱۳ تا ۱۶ - ييَحْيَى خُذِ الْكِتَبَ بِقُوَّةٍ وَآتَيْنَهُ الْحُكْمَ صَبِيًّا وَ حَنَانًا مِّنْ لدُنَا وَ زَكوةً وَ كَانَ تَقِيًّا وَ بَرًا بِوَالِدَيْهِ وَ لَمْ يَكُنْ جَبَّارًا عَصِيًّا وَ سَلَمُ عَلَيْهِ يَوْمَ وُلِدَ وَ يَوْمَ يَمُوتُ وَيَوْمَ يُبْعَثُ حَيًّا - ترجمہ ۔ اے بیٹی ! لے کتاب مضبوطی سے ۔ ہم نے اس کو دانائی دی بچپنے ہی میں ۔ اور اپنے پاس سے رحم دلی دی اور صفائی قلب اور وہ بڑا متقی تھا۔ اور ماں باپ کا بڑا فرمانبردار اور وہ کچھ سرکش نافرمان نہ تھا ۔ اور اس پر سلامتی ہے جس دن وہ پیدا ہوا اور جس دن وہ مرے اور جس دن وہ پھر زندہ اٹھ کھڑا ہو۔ تفسير وَآتَيْنَهُ الْحُکم ۔ بچپن میں پکی پکی باتیں کرتا تھا۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه (۴۶۶) ليحيى - درمیانی بات چھوڑ گئے کہ قرآن مجید قصے نہیں کہتا۔ محکم ۔ حکمت کی بات ۔ صبيا ۔ چھوٹا ہی تھا کہ دانائی کی باتیں کرتا۔