حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 139
حقائق الفرقان ۱۳۹ سُوْرَةُ الْحَجَّ ہیں ، اب خواہ کتنا ہی بڑا بادشاہ ہو اور قوت والا لکھی اپنا حصہ لے ہی جائے گی ۔ اس سے ۔ چھڑانا محال ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ جون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۷) - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ارْكَعُوا وَ اسْجُدُوا وَ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ وَافْعَلُوا الْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ - ترجمہ ۔ اے ایماندار و ! رکوع کرو اور سجدے کرو اور عبادت کرو اپنے رب کی اور بھلائی کرو تا کہ تم مراد کو پہنچو۔ تفسیر ۔ اركعوا ۔ خدا کی جناب میں جھکے رہو۔ اور اپنے تئیں متکبر ولا پرواہ نہ بناؤ۔ الخَيْر - ہر قسم کی نیکیاں و بھلائیاں جمع کر لو۔ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ۔ کامیابی کی راہ بتادی۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ رجون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۷ ۱۷۸) ۷۹ ۔ وَ جَاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِهِ هُوَ اجْتَبْكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ مِلَّةَ أَبِيكُمُ ابْرَاهِيمَ هُوَ سَمَّكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِنْ قَبْلُ وَ فِي هَذَا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ فَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَأتُوا الزَّکٰوةَ وَ اعْتَصِمُوا بِاللهِ هُوَ مَوْلَكُمْ ۚ فَنِعْمَ الْمَوْلَى وَ نِعْمَ النَّصِيرُ - ترجمہ ۔ اور اللہ کی راہ میں بڑی محنت کرو جتنا محنت کرنے کا حق ہے اس نے تم کو برگزیدہ فرمایا اور دین میں تم پر کچھ تنگی نہ کی۔ تمہارے باپ ابراہیم کا دین تم کو دیا، اور اللہ ہی نے تمہارا نام مسلمان رکھا پہلے سے اور اس قرآن میں بھی تا کہ رسول تم پر حکمران رہے اور تم لوگوں پر حکمران رہو تو نماز کو ٹھیک درست رکھو اور زکوۃ دیتے رہو اور دکھوں سے بچنے کے لئے اللہ کو مضبوط پکڑو وہی تو تمہارا مولیٰ اور کارساز ہے بس کیا ہی اچھا مولی اور کیا ہی اچھا مددگار ہے۔ تفسیر اور محنت کرو اللہ کے واسطے جو چاہیے اس کی محنت ۔ اس نے تم کو پسند کیا اور نہیں رکھی