حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۴) — Page 134
حقائق الفرقان ۱۳۴ سُوْرَةُ الْحَجَّ ٦١ - ذلِكَ وَمَنْ عَاقَبَ بِمِثْلِ مَا عُوقِبَ بِهِ ثُمَّ بُغِيَ عَلَيْهِ لَيَنْصُرَنَّهُ اللهُ إِنَّ اللَّهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ - ترجمہ ۔ بات اتنی ہی ہے جس نے بدلہ لیا اتنا ہی جتنا وہ ستایا گیا تھا پھر اس پر زیادتی کی گئی تو اللہ اس کی ضرور مدد کرے گا۔ بے شک اللہ بڑا معاف کرنے والا غفور ہے۔ تفسیر ۔ وَمَنْ عَاقَبَ ۔ ہر شخص خود بدلہ لینے کا مجاز نہیں یہ حکام کے سپر د ہے۔ ثُمَّ بُغِی عَلَيْهِ اس کو ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ رجون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۷) ظاہر کرتا ہے۔ ۶۴ - أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللهَ أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَتُصْبِحُ الْأَرْضُ مُخْضَرَةً إِنَّ اللهَ لَطِيفٌ خَبِيرٌ - ترجمہ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ ہی اتارتا ہے بادل سے پانی پھر زمین ہو جاتی ہے سرسبز ۔ کچھ شک نہیں کہ اللہ بڑا باریک بین اور باخبر ہے۔ تفسير فَتُصْبِحُ الْأَرْضُ مُخْضَرَةً - جس طرح ظاہری بارش بے فائدہ نہیں جاتی اسی طرح وحی اپنا پھل لاوے گی ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۹ نمبر ۳۴ مورخه ۱۶ جون ۱۹۱۰ ء صفحہ ۱۷۷) ٦٦ - اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللهَ سَخَّرَ لَكُم مَّا فِي الْأَرْضِ وَالْفُلْكَ تَجْرِي فِي الْبَحْرِ بِأَمْرِهِ وَ يُمْسِكُ السَّمَاء أَنْ تَقَعَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ - ترجمہ ۔ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ ہی نے بس میں کر دیا تمہارے جو کچھ زمین میں ہے اور کشتی جو دریا میں چلتی ہے اللہ کے حکم سے اور وہی تھامے رہتا ہے بادل کو زمین پر برسنے سے اس کے اذن کے بغیر اور کچھ شک نہیں کہ اللہ بڑا شفیق و رحیم ہے بندوں پر ۔ تفسیر۔ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے تمہارے بس میں کیاز مین والی چیز کو اور کشتیاں دریا میں اسی کے حکم سے چلتی ہیں ۔ م سے ہی ہیں۔ تسخیر مفت میں بلا مزدوری کام میں لگا دینے کو کہتے ہیں۔